صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کی تازہ جانکاری
کوون ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں ایک نیا سکیورٹی فیچر جوڑا گیا
آن لائن خامیوں کو دور کرنے کے لئے "4 ڈیجیٹ سکیورٹی کوڈ"
8 مئی 2021 سے آسانی سے ہوگی بکنگ / اپائنٹمنٹ
Posted On:
07 MAY 2021 12:53PM by PIB Delhi
یہ بات نوٹس میں آئی ہے کہ کچھ شہریوں نے کوون پورٹل کے ذریعہ حفاظتی ٹیکے لگوانے کے لئے اندراج کرایا لیکن مقررہ دن ٹیکہ لگوانے نہیں جاسکے۔ ایسا ہونے پر بھی انہیں ایس ایم ایس مل جاتا ہے کہ ٹیکے کی خوراک انہیں دی جا چکی ہے۔ تحقیقات کرنے پر ، پتہ چلا کہ ٹیکہ کاری کرنے والوں کی غلطی کے سبب اس طرح کی غلط اطلاعات پھیل جاتی ہیں ، جبکہ اس شخص کو ٹیکہ نہیں لگا ہوتا ، یعنی ٹیکہ کرنے والے غلطی سے ایسے ڈاٹا ڈال دیتے ہیں۔
اس خامی کو دور کرنے اور شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے ، کوون سسٹم نے کوون ایپلی کیشن میں "چار ہندسوں والا سکیورٹی کوڈ" شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو 8 مئی 2021 سے شروع ہوجائے گا۔ اب تصدیق کے بعد ، مستفیدین کو اگر ٹیکہ کاری کا اہل پایا جاتا ہے توویکسین لگوانے کے پہلے ، ٹیکہ لگانے والا شخص مستفیدین سے چار عددوالا سکیورٹی کوڈ پوچھے گا۔ اس کے بعد اس نمبر کو کوون سسٹم میں صحیح طریقے سے درج کردیا جائے گا۔
یہ نیا فیچر صرف ان لوگوں پر لاگو ہوگا جنہوں نے ویکسینیشن کے لئے آن لائن بکنگ کروائی ہے۔ کامیاب بکنگ کے بعد ، مستفیدین کو ایس ایم ایس کے ذریعہ چار ہندسوں والا سکیورٹی کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ اپائنٹمنٹ سلپ کو محفوظ اورموبائل سے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس سے یہ یقینی ہوگا کہ آن لائن بکنگ کروانے والے شہریوں کی ٹیکہ کاری کی صورتحال کو صحیح طریقے سے سسٹم میں درج کرلیا گیا۔ ان کے سینٹر کا نام ، وقت ، تاریخ ، وغیرہ سسٹم میں درج ہوجائے گا ۔ یہ سہولت صرف ان مراکز پر دستیاب ہوں گی جہاں کیلئے بکنگ کروائی گئی ہے۔ اس سے فرضی لوگوں کو دور رکھنے اور کوون کی رسائی کے ناجائز استعمال کو روکا جاسکے گا۔
شہریوں کے لئے مشورہ -
- یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ تمام شہری اپنا اپائنٹمنٹ سلپ / یا اپنا رجسٹرڈ موبائل جس پر ایس ایم ایس بھیجا گیا ہے وہ اپنے ساتھ رکھیں ، تاکہ حفاظتی ٹیکوں کے عمل کو صحیح طور پر درج کرنے کیلئے چار ہندسوں کے سیکیورٹی کوڈ کی مدد لی جاسکے۔
- یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ سکیورٹی کوڈ کو ٹیکے لگانے والے یا کوڈ کی تصدیق کرنے والے کو ٹیکہ لگانے سے پہلے بتایا دیا جائے۔یہ ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے ضروری ہے ، جو ٹیکہ لگنے کے بعد دیا جاتا ہے۔
- شہریوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والے شخص کو سکیورٹی کوڈ دینا ہوگا ، تاکہ سکیورٹی کوڈ کے ساتھ حفاظتی ٹیکے لگانے کا سارا عمل ریکارڈ کیا جاسکے۔ تب ہی آپ کو ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ملے گا۔
- سارا عمل مکمل ہونے کے بعد شہریوں کو ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ تصدیق کایہ ایس ایم ایس اس بات کا ثبوت ہے کہ ویکسی نیشن کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکا ہے اور ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ بن گیا ہے۔ اگر کسی کو ایس ایم ایس نہیں موصول ہوتا ہے تو ، وہ متعلقہ ویکسی نیشن سنٹر سے رابطہ کریں۔
ش ح۔ ع ح ۔ رم
(U: 4272)
(Release ID: 1716779)
Visitor Counter : 244