کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

ملک میں ریمڈیسیور کی پیداواریت میں  تین گنا اضافہ: جناب من سکھ منڈاویہ


ریمڈیسیور پیدا کرنے والے پلانٹس کی تعداد میں بھی تین گنا اضافہ

Posted On: 04 MAY 2021 1:43PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 04 مئی 2021: کیمیکل اور فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویہ نے آج کہا کہ ریمڈیوسیور کی پیداواریت میں تیز رفتاری کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محض کچھ ہی دنوں میں بھارت نے ریمڈیسیور کی تین گنا پیداواری صلاحیت حاصل کر لی ہے اور ہم جلد ہی بڑھتے ہوئے مطالبے کو پورا کر پائیں گے۔

12 اپریل تک پیداواری صلاحیت 37 لاکھ تھی، جو 4 مئی تک بڑھ کر 1.05 کروڑ کے بقدر ہوگئی۔

بڑھتے ہوئے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریمڈیسیور پیدا کرنے والے پلانٹس کی تعداد ، جو 12 اپریل 2021 تک 20 تھی، وہ 4 مئی 2021 تک بڑھ کر 57 ہوگئی۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کورونا سے نبردآزمائی میں انتھک کوششیں کر رہی ہے۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-4189


(Release ID: 1715969) Visitor Counter : 217