کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بین الاقوامی تجارت سے متعلق امور کیلئے ڈی جی ایف ٹی نے کوویڈ -19 ہیلپ ڈیسک شروع کی

Posted On: 26 APR 2021 11:58AM by PIB Delhi

بھارت سرکار کے کامرس کے محکمہ اور غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی ایف ٹی) نے  کوویڈ -19 کے معاملوں میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے برآمدات اور درآمدات کی صورتحال کی نگرانی  شروع کردی ہے۔انہوں نے تجارتی شراکت داروں کو درپیش مشکلات کی بھی نگرانی کا کام شروع کردیا ہے۔ڈی جی ایف ٹی نے بین الاقوامی تجارت کے سلسلے میں پیدا ہونے والے امور کو مناسب طور پر حل کرنے اور تعاون کرنے کیلئے ایک کوویڈ -19 ہیلپ ڈیسک شروع کی ہے۔

یہ کوویڈ -19 ہیلپ ڈیسک کامرس کے محکمہ /ڈی جی ایف ٹی  سے متعلق امور ، درآمد اور برآمد لائسنسنگ امور ،کسٹم کے کلیرنس میں تاخیر اور ان سے  متعلق پیدا ہونے والی پیچیدگیوں ،درآمد برآمد کے دستاویزی امور اور بینکنگ معاملوں کو دیکھے گی۔ ہیلپ ڈیسک مرکزی حکومت اور ریاستی سرکاروں کی ایجنسیوں ،محکموں/دیگر وزارتوں کے متعلقہ تجارتی امور کو بھی جمع کرے گی اور ان کی جانچ بھی کرے گی اور ان کا تعاون حاصل کرنے کیلئے تال میل قائم کرے گی۔ ساتھ ہی ساتھ ممکنہ حل فراہم کرے گی۔

سبھی فریق خاص کر برآمد کار اور درآمد کار ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ پر معلومات پیش کرسکتے ہیں اور اپنے امور سے متعلق معلومات پیش کرسکتے ہیں جس پر انہیں قانون کی ضرورت ہے۔

وہ حسب ذیل اسٹیپس استعمال کرسکتے ہیں۔

  1.  

(ش ح۔ح ا ۔م ش)

U-3968



(Release ID: 1714088) Visitor Counter : 384