وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پنڈت راجن مشرا کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 25 APR 2021 8:41PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پنڈت راجن مشرا کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کیا  ہے۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ ‘‘ کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں پنڈت راجن مشرا نے اَن مٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ بنارس گھرانے سے  تعلق رکھنے والے راجن مشرا کی رحلت، فن  اور موسیقی کی  دنیا کے لئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔وزیراعظم نے  دکھ کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں  کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ اوم شانتی !

 

 

*************

ش ح ۔  ک ا

U. No. 3962


(Release ID: 1714036) Visitor Counter : 162