صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں اب تک دی جانے والی ویکسین خوراکوں کی مجموعی تعداد 13.23 کروڑ سے متجاوز


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراکیں دی گئیں

ہندوستان کے مجموعی فعال معاملات کا 60 فیصد حصہ 5ریاستوں میں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1.78لاکھ سے زیادہ شفایابیاں درج کی گئیں

Posted On: 22 APR 2021 11:26AM by PIB Delhi

نئی دہلی،22؍اپریل2021:

دنیا میں سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر آج ملک میں کووڈ-19 ویکسین کی دی جانے والی خوراکوں کی مجموعی تعداد 13.23 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 19,28,118سیشنوں میں مجموعی طورپر 13,23,30,644ویکسین کی خوراکیں دی جاچکی ہیں۔اِن میں 92,19,544 وہ طبی کارکنان، جن کو  پہلی خوراک دی گئی ہے اور 58,52,071وہ طبی کارکان ، جن کو دوسری خوراک دی جاچکی ہے، 1,16,32,050صف اول کے کارکنان(پہلی خوراک)،59,36,530صف اول کے کارکنان(دوسری خوراک)، 4,78,67,118 پہلی خوراک حاصل کرنےو الے وہ مستفیدین جن کی عمریں 60 برس سے زیادہ ہیں اور 57,60,331دوسری خوراک پانے والے ایسے ہی مستفیدین  اور 45 سے 60 کے درمیانی عمر والے 4,44,28,884مستفیدین(پہلی خوراک) اور 16,34,116مستفیدین (دوسری خوراک) شامل ہیں۔

 

طبی کارکنان

صف اول کارکنان

45 سے 60 کے درمیانی عمر والے

60 برس سے اوپر

مجموعی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

92,19,544

58,52,071

1,16,32,050

59,36,530

4,44,28,884

16,34,116

4,78,67,118

57,60,331

13,23,30,644

ملک میں اب تک دی جانے والی مجموعی خوراکوں میں سے 59.25فیصد 8ریاستوں میں دی گئیں۔

 

001.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔

ٹیکہ کاری مہم کے 96ویں دن(21ا پریل 2021)، 22,11,344لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔35,499سیشنوں میں 15,01,704مستفیدین کو پہلی خوراک دی گئی اور 7,09,630مستفیدین کو دوسری خوراک دی گئی۔

 

بتاریخ:21 اپریل 2021(دن -96)

طبی کارکنان

صف اول کارکنان

45 سے 60 کے درمیانی عمر والے

60 برس سے اوپر

مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

17,816

34,809

69,515

80,709

9,03,197

1,38,460

5,11,176

4,55,652

15,01,704

7,09,630

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,14,835نئے معاملات سامنے آئے۔

75.66فیصد نئے معاملات دس ریاستوں میں درج کئے گئے۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرالہ، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، بہار، گجرات اور راجستھان ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ روزانہ  نئے معاملات 67,468درج کئے گئے۔ اس کے بعد اترپردیش میں 33,106،جبکہ دہلی میں 24,638نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

 

002.jpg

 

جیسا کہ نیچے دیئے گئے گراف میں دکھایا گیا ہے، 12 ریاستوں میں روزانہ ہونے والے نئے معاملات میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔

 

003.jpg

 

004.jpg

 

005.jpg

 

نیچے دیئے گئے گراف میں ہندوستان میں روزانہ مثبت معاملوں کی شرح میں اضافہ اور روزانہ جانچ کو دکھایاگیا ہے۔

 

006.jpg

 

ہندوستان میں فعال معاملات کی مجموعی تعداد 22,91,428تک پہنچ چکی ہے اور اب یہ ملک کی مجموعی مثبت معاملات کا 14.38فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال کیسوں کی تعداد میں 1,33,890کا اضافہ درج کیاگیا۔

ہندوستان کے فعال کیسوں کی مجموعی تعداد کا 59.99فیصد 5 ریاستوں میں دیکھا گیا۔یہ ریاستیں ہیں :مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، کرناٹک اور کیرالہ۔

 

007.jpg

 

آج ہندوستان میں شفا یابیوں کی مجموعی تعداد 1,34,54,880رہی۔ قومی شفایابی شرح اس وقت 84.46 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,78,841شفایابیاں درج کی گئیں۔

قومی شرح اموات مسلسل گھٹ رہی ہے اور اس وقت یہ 1.16 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,104اموات کی اطلاع ہے۔

81.08نئی اموات 10 ریاستوں میں سامنے آئیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(568) سامنے آئیں،اس کے بعد دہلی میں 249روزانہ ہونے والی اموات درج کی گئیں۔

 

008.jpg

 

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ریاستوں؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  کووڈ-19 سے ہونے والی کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہ ریاستیں ہیں:لداخ(یوٹی)، دمن اینڈ ڈیو اور دادراور نگر حویلی ،تریپورہ ، سکم، میزورم، لکشدیپ، ناگالینڈ،انڈمان اور نکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

 

************

 

ش ح۔س ب۔ن ع

(U: 3891)


(Release ID: 1713380) Visitor Counter : 234