ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی
کابینہ نے تلچیر فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (ٹی ایف ایل) کے ذریعے کوئلہ گیسٹیفکیشن کے توسط سے پیدا کردہ یوریا کے لئے خصوصی سبسیڈی کی پالیسی کی منظوری دی
Posted On:
20 APR 2021 3:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی:20 اپریل ، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نےتلچیر فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (ٹی ایف ایل) کے ذریعے کوئلہ گیسٹیفکیشن کے توسط سے تیار کردہ یوریا کیلئے خصوصی سبسیڈی کی پالیسی تیار کرنے کی کھادوں کے محکمے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔
مقاصد:
ملک کی اسٹریٹیجک توانائی کی حفاظت اور یوریا کی خود کفالت اورملک کے کوئلے کے بڑے ذخائر کے پیش نظر کوئلہ گیسٹیفکیشن ٹیکنالوجی پر مبنی تلچیر فرٹیلائزرس لمیٹیڈ پلانٹ کے کام کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے سے کسانوں کیلئے کھادوں کی دستیابی میں بہتری آئے گی جومشرقی خطے ترقی کا باعث بنے گئے اور ملک کے مشرقی حصے میں یوریا کی سپلائی کیلئے ٹرانسپورٹ سبسیڈی کو بچائے گی۔ اس سے یوریا کی درآمد کو کم کرکے سالانہ 12.7 ایل ایم ٹی کی شرح سے غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
اس پروجیکٹ سے میک اِن انڈیا پہل اور آتم نربھر ابھیان کو بھی بڑھاوا ملے گا۔ ساتھ ہی بنیادی ڈھانچے جیسے سڑک، ریل وغیرہ کی ترقی میں مدد ملے گی۔ اس سے ملک کے مشرقی حصے میں معیشت کو اہمیت کے ساتھ بڑھاوا دینے کے ساتھ ساتھ معاون صنعت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔ یہ پروجیکٹ اپنے علاقے سے جڑی معاون صنعتوں کو تجارت کے نئے مواقع بھی فراہم کریگا۔
کوئلہ گیسٹیفکیشن پلانٹ اسٹریٹیجک اعتبار سے اہم ہے کیوں کہ کوئلے کی قیمتیں غیرمستحکم ہیں اور کوئلہ وافر مقدار میں دستیاب بھی ہے۔ تلچیر پلانٹ ایل این جی درآمد کی شرح میں کمی لانے کیلئے یوریا کی پیداوار کیلئے اہم طریقے سے قدرتی گیس پر انحصار کو بھی کم کریگا۔ تلچیر اکائی میں اپنائے جانے والے گیسٹیفکیشن طریقہ کار ایک صاف ستھری کوئلہ ٹیکنالوجی ہے جو آگ کے وسائل کے ذریعے سیدھے کوئلہ نکالے جانے کے مقابلے میں کافی کم سطح پر ایس او ایکس اور این او ایکس کے ساتھ اخراج کی سطح کو کافی کردیتی ہے۔
پس منظر
تلچیر فرٹیلائزرس لمیٹیڈ (ٹی ایف ایل) چار سرکاری سیکٹر کی کمپنیوں (پی ایس یو) راشٹریہ کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزرس (آر سی ایف)، گیل (انڈیا ) لمیٹیڈ (گیل)، کول انڈیا لمیٹیڈ (سی آئی ایل) اور فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیالمیٹیڈ (ایف سی آئی ایل) کی ایک مشترکہ کمپنی ہے جسے 13 نومبر 2015 کو اس میں شامل کیا گیا تھا۔ ٹی ایف ایل ، فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایف سی آئی ایل) کے اس وقت کے تلچیر پلانٹ پر دوبارہ عمل درآمدکررہا ہے۔ جس میں اب 12.7 لاکھ میٹرک ٹن سالانہ (ایل ایم ٹی پی اے) کی تنصیبی صلاحیت کے ساتھ گرین فیلڈ یوریا پلانٹ قائم کیا جارہا ہے۔ ٹی ایف ایل یوریاپروجیکٹ کی تخمینہ پروجیکٹ لاگت 13277.21 کروڑ (+/-10%). ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3863
(Release ID: 1713025)
Visitor Counter : 201
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam