وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نریندرمودی آٹھ اپریل کو شری گوروتیغ بہادر جی کے 400 ویں یوم پیدائش (پرکاش پرو)کی یاد میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 07 APR 2021 10:59AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  07اپریل 2021: وزیر اعظم جناب نریندرمودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ آٹھ اپریل 2021 کو صبح گیارہ بجے شری گوروتیغ بہادر جی کے 400 یوم پیدائش (پرکاش پرو) کی یاد میں ایک اعلیٰ سطحی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شا ہ بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اس میٹنگ میں سال بھر تک چلنے والے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو اس خصوصی موقع کی یاد میں تیار کئے گئے ہیں۔

اعلیٰٰ سطحی کمیٹی کے بارے میں :    

پروگراموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ شری گوروتیغ بہادر جی کے 400 ویں یوم پیدائش   کی یاد سے متعلق پالیسیوں ، منصوبوں اور پروگراموں کو منظوری دینے کے لئے 24  اکتوبر 2020 کو مرکزی حکومت کی طرف سے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ اعلیٰ سطحی کمیٹی 70 ممبروں  پر مشتمل ہے، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی  اس کمیٹی کے چیرمین ہیں۔

**********

 

ش ح۔ش ر ۔رم

(07-04-2021)

U- 3467


(Release ID: 1710021) Visitor Counter : 178