صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک، کیرالہ،  تمل ناڈو، گجرات، پنجاب اور مدھیہ پردیش  میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ


اب تک ملک بھر 6.3  کروڑ   سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی خوراک دی جاچکی ہے

Posted On: 31 MAR 2021 12:12PM by PIB Delhi

ملک کی آٹھ ریاستوں  مہاراشٹر، چھتیس گڑھ ، کرناٹک، کیرالہ،  تمل ناڈو، گجرات، پنجاب اور مدھیہ پردیش سے مسلسل روزانہ کووڈ کے نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ کی خبریں ہیں۔84.73 فیصد نئے معاملات انہیں ریاستوں میں سامنے آئے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53480 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں سب سے زیادہ تعداد میں 27918 نئے یومیہ معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 3108 جبکہ کرناٹک میں 2975 نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IM7R.jpg

 

جیساکہ درج ذیل گراف میں دکھایا گیا ہے ، 10 ریاستوں میں روزانہ نئے کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002C69A.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0035MBV.jpg

 

بھارت میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات کی تعداد آج 552566 تک پہنچ گئی۔ بھارت میں موجودہ سرگرم معاملات کی تعداد، بھارت کے مجموعی مثبت معاملات کا 4.55 فیصد کے بقدر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی فعال معاملات میں 11846 کیسوں کا اضافہ رونما ہوا ہے۔

ملک بھر میں نئے سامنے آنے والے مجموعی فعال کیسوں میں سے 79.30 فیصد معاملے  مہاراشٹر، کرناٹک ، کیرالہ ، پنجاب اور  چھتیس گڑھ میں سامنے آئے ہیں۔ ملک کے کل فعال معاملات کا 61 فیصد مہاراشٹر میں درج کیا گیا ۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DKK3.jpg

 

دوسری طرف آج صبح سات بجے تک موصولہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 1046757 اجلاسوں میں 6.3 کروڑ (63054353) سے زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ۔ ان میں 8216239 طبی کارکنان (پہلی خوراک ) ، 5219525 طبی کارکنان (دوسری خوراک)، 9048417 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک) اور 3790467 صف اول کے کارکنان (دوسری خوراک) ، 7352957 (پہلی خوراک)اور 6824 (دوسری خوراک) 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے دیگر امراض سے متاثر مستفیدین اور 29371422 (پہلی خوراک) اور 48502 (دوسری خوراک) 60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین شامل ہیں۔

 

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سے کر 60 سال کے عمر کے مختلف امراض سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین

 

میزان

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

 

82,16,239

52,19,525

90,48,417

37,90,467

73,52,957

6,824

2,93,71,422

48,502

6,30,54,353

                   

ٹیکہ کاری مہم کے 74 ویں دن (30 مارچ 2021) کومجموعی طور پر 1940999 افراد کو ٹیکے لگائے گئے ۔ان میں سے 1777637 فیض یافتگان کو 39666 سیشن میں پہلی بار ٹیکے لگائے گئے اور 163632 مستفیدین کو ویکسین کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

 

تاریخ:30  مارچ 2021

طبی کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سے کر 60 سال کے عمر کے مختلف امراض سے متاثر افراد

60 سال سے زیادہ عمر کے مستفیدین

مجموعی حصولیابی

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

دوسری خوراک

پہلی خوارک

2ndDose

41,323

30,778

1,03,675

79,246

4,80,474

6,419

11,52,165

46,919

17,77,637

1,63,362

 

 

بھارت میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد آج 11434301 ہوگئی۔ قومی  سطح پر صحتیابی کی شرح 94.11 فیصد ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41280 افراد صحتیاب ہوئے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 354 اموات درج کی گئیں۔

اموات کے نئے معاملات میں سے 82.20 فیصد معاملات 6 ریاستوں میں سامنے آئے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (139) درج کی گئیں۔ پنجاب میں 64 یومیہ اموات درج کی گئیں۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RHMK.jpg

 

14  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووِڈ19 کی وجہ سے موت کا ایک بھی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ یہ ریاستیں ہیں، آسام،  راجستھان،  اڈیشہ،  لداخ(مرکز کا زیر انتظام علاقہ)، دمن اور دیو، دادر اور ناگر حویلی، لکشدیپ، منی پور، تری پورہ،  میگھالیہ، میزورم، انڈمان اور نکوبار جزائر، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش۔

 

 

*************

 

ش ح۔ ج ق     ۔ م ص

 (U: 3233)


(Release ID: 1708688) Visitor Counter : 264