کابینہ
کابینہ نے آبی وسائل کے شعبے میں بھارت اور جاپان کے درمیان تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کو منظوری دی
Posted On:
23 MAR 2021 3:21PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 23 مارچ /وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کو حکومتِ ہند کی جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے محکمے اور جاپان کے آراضی ، بنیادی ڈھانچے ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت کے آبی اور ڈیزازسٹر مینجمنٹ بیورو کے درمیان آبی وسائل کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے پر کئے گئے دستخط سے مطلع کیا گیا ۔
فوائد :
تعاون کا یہ مفاہمت نامہ ( ایم او سی ) پانی اور ڈیلٹا مینجمنٹ اور پانی کی ٹیکنا لوجی کے شعبے میں طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے دستخط کئے گئے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان معلومات ، اطلاعات ، ٹیکنا لوجی اور سائنسی و دیگر تجربات کے تبادلے اور مشترکہ پروجیکٹوں کے نفاذ میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے ۔
یہ ایم او سی پانی کی سکیورٹی ، آبپاشی کی بہتر سہولیات اور آبی وسائل کے فروغ میں پائیداری کے حصول میں مدد کرے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 23.03.2021 )
U. No. 2937
(Release ID: 1707121)
Visitor Counter : 204
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam