صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

پانچ ریاستوں- مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں


کورونا کے مثبت معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے دوران 3.5 کروڑ ویکسین کی خوراک دی گئی

کل 21 لاکھ سے زیادہ ویکسین کی خوراک دی گئی

Posted On: 17 MAR 2021 10:42AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 17/مارچ- 2021۔   

مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات  اور تمل ناڈو میں روزانہ نئے معاملوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری، پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مجموعی طور پر 28903 نئے معاملے روشنی میں آئے۔ جو مثبت معاملوں کا 71.10 فیصد ہے۔

نئے معاملوں میں83.91 فیصد کاتعلق مہاراشٹر، پنجاب، کرناٹک، گجرات ،تمل ناڈو اور کیرالہ سے ہے۔

تنہا مہاراشٹر میں ہی 61.8 فیصد نئے معاملے سامنے آرہے ہیں، جن کی تعداد 17864 دوسرے نمبر پر کیرالہ ہے جہاں 1970 نئے معاملے سامنے آئے۔جبکہ پنجاب میں 1463 نئے معاملے روشنی میں آئے ہیں۔

1.jpg

 

ذیل میں دی گئی 8 ریاستوں میں ہر روز نئے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے، جبکہ کیرالہ میں پچھلے ایک ماہ کے دوران مثبت معاملوں میں کسی حد تک کمی آئی ہے۔

 

ہندوستان میں مثبت معاملوں کی مجموعی تعداد 2.34 لاکھ( 234406) ہے۔جو مجموعی تعداد 2.05 فیصد ہے۔

ہندوستان کے مجموعی مثبت معاملوں میں مہاراشٹر، کیرالہ اور پنجاب کا تناسب 76.4 فیصد ہے۔ ان میں تنہا مہاراشٹر کاتناسب 60 فیصد ہے۔

 

4.jpg

 

آج شام 7 بجے تک کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 586855 سیشن کے ذریعہ3.5 کروڑ سے زائد(35064536) افراد کو ویکسین کی  خوراک دی جاچکی ہے۔

ان میں 7506155 صحت ملازمین( پہلی خوراک)، 4554855 صحت ملازمین(دوسری خوراک)،  7600030 فرنٹ لائن ورکرز( پہلی خوراک) اور1647644فرنٹ لائن ورکرز( دوسری خوراک) شامل ہیں۔2166408 ایسے مستفیدین جو خصوصی علامت والے اور جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے کو پہلی خوراک اور 11589444 مستفیدین جن کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے کو پہلی خوراک دی گئی۔

 

حفظان صحت کارکنان

صف اول کے کارکنان

45 سے 60 برس دیگر  امراض کے ساتھ

60 برس سے اوپر

مجموعی تعداد

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

75,06,155

45,54,855

76,00,030

16,47,644

21,66,408

1,15,89,444

75,06,155

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ٹیکہ کاری مہم کے 60 ویں دن(16 مارچ 2021) 21 لاکھ(2117104) سے زائد افراد کو ویکسین کی خوراک دی گئی۔ ان میں1782553 مستفیدین کو30871 سیشن کے ذریعہ پہلی خوراک دی گئی۔ جن میں حفظان صحت کے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرز شامل ہیں اور334551 حفظان صحت کے ملازمین اور فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکہ کی دوسری خوراک دی گئی۔

 

 تاریخ:16 مارچ ،2021

حفظان صحت کارکنان

 صف اول کے کارکنان

45 سے 60 برس کی عمر تک دوسری بیماریوں کے ساتھ

60 برس سے اوپر

 مجموعی حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

پہلی خوراک

 پہلی خوراک

 پہلی خوراک

 دوسری خوراک

59,172

96,239

1,25,624

2,38,312

2,77,681

13,20,076

17,82,553

3,34,551

 

 

 

 

اس وقت تک ملک میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 11045284 ہے۔ قومی سطح پر صحت یاب ہونے والوں

کی شرح 96.56 فیصد ہے۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران 188 اموات درج کی گئیں۔

چھ ریاستوں میں نئی اموات کی شرح 86.7 فیصد ہے، مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات(87) ہوئی۔اس کے بعد پنجاب میں 38 افراد کی موت ہوئی۔ جبکہ کیرالہ میں مرنے والوں کی تعداد 15 ہے۔

 

 

5.jpg

 

پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے کووڈ-19 سے کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ان ریاستوں میں آسام، آندھرا پردیش، اڈیشہ، اترا کھنڈ، لکشدیپ، سکم، میگھالیہ، دمن اور دیو اور دادر اورنگرحویلی، ناگا لینڈ، تری پورہ، لداخ( یو ٹی)، منی پور، میزورم، انڈمان و نکوبار جزائر اور ارونا چل پردیش شامل ہیں۔

******

 

ش  ح ۔ج ق۔ ر ض

U-NO.2649


(Release ID: 1705397) Visitor Counter : 208