وزیراعظم کا دفتر

شری رام سوروپ شرما کے انتقال پر وزیراعظم کا اظہار تعزیت

Posted On: 17 MAR 2021 12:18PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،17؍مار چ  : وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے شری رام سوروپ شرما کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے  ٹوئیٹ کیا کہ ’’شری رام سوروپ شرما  اپنے کام کے تئیں وقف رہنما تھے، جو  ہمیشہ عوام  کے مسائل کو حل کرنے میں لگے رہے۔ انہوں نے معاشرے کی بہتری کے لئے انتھک کوششیں کیں۔  اُن کی  بے وقت  اور افسوسناک رحلت  سے  تکلیف پہنچی ہے۔ دکھ کی اس گھڑی  میں میرے خیا لات  و احساسات ان کے اہل خانہ اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہیں؛اوم شانتی ۔‘‘

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح-ع س- ق ر)

U-2650



(Release ID: 1705392) Visitor Counter : 99