صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مہاراشٹر، کیرالہ، پنجاب ، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں بڑی تعداد میں یومیہ نئے معاملوں کا سلسلہ جاری


سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کے حصہ کے طور پر اب تک 2.56کروڑ لوگوں کو ٹیکہ کی خوراک دی جاچکی ہے

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو کووڈ 19 کے ٹیکہ کی خوراک دی گئی

Posted On: 11 MAR 2021 11:02AM by PIB Delhi

مہاراشٹر، کیرالہ،پنجاب، کرناٹک، گجرات اور تمل ناڈو میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں کی زیادہ تعداد درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مجموعی طور پر 85.91 فیصد یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 22854نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مہاراشٹر میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد سب سے زیادہ، 13659 (یومیہ نئے معاملوں کاتقریبا 60فیصد) ہے۔اس کے بعد کیرالہ میں 2475 اور پنجاب میں1393نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔

 

 

ممہامہدفسد

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001KLM2.jpg

یومیہ نئے معاملے 8 ریاستوں میں سب سے  تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZSAQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003FQMV.jpg

آج بھارت میں کل فعال معاملوں کی تعداد 189226 ہے۔ہندوستان میں موجودہ کل فعال معاملوں کی تعداد ہندوستان کے کل مثبت معاملوں کا 1.68 فیصد ہے۔

نیچے دیے گئے گراف میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاستوں میں فعال معاملے میں ہونے والی تبدیلی کو دکھایا گیا ہے۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران فعال معاملوں میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے،جب کہ مہاراشٹر میں فعال معاملے میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ORP5.jpg

آج صبح 7 بجے تک ملنے والی عارضی رپورٹ کے مطابق 478168 اجلاس کے ذریعہ ٹیکہ کی 2.56کروڑ خوراک (25685011) دی جاچکی ہے۔

ان میں7197100طبی ملازمین (پہلی خوراک)، 4013249طبی ملازمین (دوسری خوراک)، 7054659 صف اول کے کارکنان (پہلی خوراک ) اور 637281طبی ملازمین (دوسری خوراک)، 967058 افراد جن کی عمر 45 سال سے زیادہ ہے اور جنہیں مخصوص طبی حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے (پہلی خوراک) اور 60سال سے زیادہ کی عمر کے 5815664 مستفیدین شامل ہیں۔

طبی ملازمین

صف اول کے کارکنان

مخصوص طبی حالات میں مبتلا 45 سال سے لے کر 60 سے کم عمر کے لوگ

60 سال سے زیادہ کی عمر کے لوگ

میزان

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

71,97,100

40,13,249

70,54,659

6,37,281

9,67,058

58,15,664

2,56,85,011

 

ٹیکہ کاری مہم کے 54ویں دن(10 مارچ 2021) کل 1317357افراد کو ٹیکہ کی خوراک دی گئی۔ان میں سے 20299اجلاس کے دوران 1030243 مستفیدین کو پہلی خوراک (طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان) اور 287114 طبی ملازمین اور صف اول کے کارکنان کو دوسری خوراک دی گئی۔

تاریخ: 10 مارچ 2021

طبی ملازمین

صف اول کے کارکنان

مخصوص طبی حالات میں مبتلا 45 سال سے لے کر 60 سے کم عمر کے لوگ

60 سال سے زیادہ عمر کے لوگ

کل حصولیابی

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

پہلی خوراک

دوسری خوراک

66,995

1,23,369

1,18,168

1,63,745

1,33,533

7,11,547

10,30,243

2,87,114

 

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 126اموات درج کی گئی ہیں۔

نئی اموات میں سے 82.54فیصد6ریاستوں میں مرکوز ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (54) لوگوں کی موت ہوئی ہیں۔ اس کے بعد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 17 اور کیرالہ میں 14 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005PREZ.jpg

گزشتہ24 گھنٹے کے دوران 19 ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں کوئی موت درج نہیں کی گئی ہے۔

ان ریاستوں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے نام ہیں: گجرات، راجستھان، اترپردیش،آسام، اوڈیشہ، گوا، جھارکھنڈ، پڈوچیری،لکشدیپ، سکم، لداخ، منی پور،دمن ودیپ اور دادر ونگرحویلی، میگھالے ، میزورم، ناگالینڈ، تری پورہ، انڈمان ونکوبار جزائر اور اروناچل پردیش۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح۔ق ت۔ج    ا)

U.NO. 2415

 



(Release ID: 1704074) Visitor Counter : 218