شہری ہوابازی کی وزارت
اٹھائیس فروری 2021 کو 313668 گھریلو مسافروں نے فضائی سفر کیا
پچیس مئی 2020 کو گھریلو پروازیں شروع ہونے کے بعدسے مسافروں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد
Posted On:
01 MAR 2021 12:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی، یکم مارچ 2021: شہری ہوابازی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ 28 فروری 2021 کو گھریلو پروازوں کی تعداد 2353 رہی ، جس پر 313668 مسافروں نے سفر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 25 مئی 2020 کو گھریلو پروازیں بحال ہونے کے بعد یہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
28 فروری 2021 کو کُل 4699 پروازیں چلیں اور ہوائی اڈوں پر کُل 617824 افراد پہنچے ۔
کووڈ-19 عالمی وبا کے پیش نظر 24 مارچ 2020 کی آدھی رات سے گھریلو پروازوں کی آمدورفت بند کردی گئی تھی۔ دو ماہ بعد 25 مئی 2020 کو پروازیں پھر شروع کی گئی تھیں۔
*************
ش ح۔وا ۔رم
U- 2043
(Release ID: 1701692)
Visitor Counter : 180