امور داخلہ کی وزارت
ایم ایچ اے نے مختلف سرگرمیوں کے لئے ایس او پیز کو سختی سے نافذ کرنے اور احتیاط اور سخت نگرانی کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نگرانی ، کنٹنمنٹ اور احتیاط کے متعلق رہنما خطوط جاری کئے
Posted On:
26 FEB 2021 3:31PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 26 فروری / مرکزی وزارتِ داخلہ ( ایم ایچ اے ) نے آج نگرانی ، کنٹنمنٹ اور احتیاط کے لئے موجودہ رہنما خطوط میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں ، جو 31 مارچ ، 2021 ء تک نافذ رہیں گے ۔
ایسے میں ، جب کہ کووڈ – 19 کے زیرِ علاج اور نئے مریضوں کی تعداد میں قابلِ قدر کمی آئی ہے ، نگرانی ، کنٹنمنٹ اور احتیاط جاری رکھنے کی سخت ضرورت ہے تاکہ عالمی وباء پر پوری طرح قابو پایا جا سکے ۔
ریاستوں / مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ہدف شدہ آبادی کی ٹیکہ کاری میں تیزی لائیں ۔
اسی مناسبت سے کنٹنمنٹ زون کی احتیاط کے ساتھ نشاندہی جاری رہے گی ، کنٹنمنٹ زون میں گھیرا بندی سے متعلق اقدامات پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے گا ، کووڈ سے متعلق طور طریقوں کو فروغ دیا جائے گا اور سختی سے نافذ کیا جائے گا اور اجازت شدہ مختلف سرگرمیوں کے بارے میں مقررہ معیاری عملی ضابطوں ( ایس او پیز ) پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا ۔
اس لئے ، رہنما خطوط / ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ نگرانی اور کنٹنمنٹ کے طریقۂ کار پر عمل کیا جائے گا ، جیسا کہ 27 جنوری ، 2021 ء کو جاری رہنما خطوط میں دیا گیا ہے ۔ ان رہنما خطوط پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو سختی سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 26.02.2021 )
U. No. 1970
(Release ID: 1701184)
Visitor Counter : 193
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam