وزیراعظم کا دفتر
کوئمبٹور، تمل ناڈو میں بنیادی ڈھانچے کے متعدد پروجیکٹوں کی شروعات کے موقع پر وزیر اعظم کی تقریر کا متن
Posted On:
25 FEB 2021 6:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی25،فروری2021
تمل ناڈو کے گورنر جناب بھنواری لال پروہت جی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب پلانی سوامی جی، نائب وزیر اعلیٰ جناب او پی ایس ، میرے ساتھی پرہلاد جوشی جی، تمل ناڈو حکومت میں وزیر جناب ویلومانی جی، معزز شخصیات، خواتین وحضرات۔
ونککم
مجھے کوئمبٹور آکر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔ یہ صنعت اور اختراع کا ایک شہر ہے۔ آج ہم بہت سے ایسے ترقیاتی کام شروع کررہے جن سے کوئمبٹور اور پورے تمل ناڈو کو فائدہ پہنچے گا۔
دوستو،
بھوانی ساگر باندھ کو جدید طرز پر ڈھالنے کے لئے سنگ بنیاد رکھا جارہا ہے۔ اس سے دو لاکھ ایکڑ زمین کی آبپاشی ہوگی۔ ایروڈ، تریپور اور کرور اضلاع کو اِس پروجیکٹ سے خاص طور پر فائدہ ہوگا۔ یہ پروجیکٹ ہمارے کسانوں کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا۔ مجھے عظیم تھروولورکے الفاظ یاد آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ
உழுதுண்டு வாழ்வாரே வாழ்வார்மற் றெல்லாம்
தொழுதுண்டு பின்செல் பவர்.
اس کا مطلب یہ ہے ’کسان ہی وہ لوگ ہیں جو صحیح معنی میں زندگی گزارتے ہیں اور باقی تمام دیگر لوگ ان ہی کی وجہ سے زندہ رہتے ہیں: ہم ان کا احترام کرتے ہیں‘۔
دوستو،
تمل ناڈو بھارت کی صنعتی ترقی میں ایک اہم رول ادا کررہا ہے۔ صنعت کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ضرورت مسلسل بجلی کی فراہمی ہے۔ آج مجھے دو بڑے بجلی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے میں اور ایک اور بڑے بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنےمیں خوشی محسوس ہورہی ہے۔ 709 میگاواٹ شمسی توانائی کے پروجیکٹ کو ترونل ویلی، تھوتھو کڈی، راما ناتھا پورم اور ورودھو نگر اضلاع میں نویلی نگ نائٹ کارپوریشن انڈیا لمیٹیڈ نے تیار کیا ہے۔ اس پروجیکٹ کی لاگت تین ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ این ایل سی کا ایک ہزار میگاواٹ کا خرارتی بجلی کا ایک اور پروجیکٹ جو تقریباً 7 ہزار 800 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیاگیا ہے، تمل ناڈو کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اس پروجیکٹ سے جو بجلی تیار ہوگی، اس کا 65 فیصد سے زیادہ حصہ تمل ناڈو کو دیا جائے گا۔
دوستو،
تمل ناڈو کی سمندری تجارت اور بندرگاہ سے وابستہ ترقی میں ایک شاندار تاریخ رہی ہے۔ مجھے لی او چدمبر نار بندرگاہ،تھوتھوکدی سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کی شروعات کرکے خوشی محسوس ہورہی ہے۔ ہم عظیم مجاہد آزادی وی-او-سی کی کوششوں کو یاد کرتے ہیں۔ ایک متحرک بھارتی جہازرانی صنعت اور بحری تجارت کی ترقی کے ان کے وژن سے ہمیں فیضان ملتا ہے۔ آج جن پروجیکٹوں کی شروعات کی گئی ہے، ان سے بندرگاہ پر مال کی لدائی، اترائی کے کام کو مزید استحکام حاصل ہوگا۔ اس سے ماحول دوست بندرگاہی معاملات میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ہم اس بندرگاہ کو مشرقی ساحل پر بندرگاہوں کے مابین ایک بڑی بندرگاہ بنانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔جب ہماری بندرگاہیں زیادہ اچھی طرح کام کرنے والی ہوں گی تو بھارت کے آتم نربھر اور بھارت کے تجارت نیز لاجٹکس کے لئے ایک عالمی مرکز بننے میں مدد ملے گی۔
بندرگاہ سے وابستہ ترقی کے بھارت کے عہد کو ساگر مالا اسکیم کے ذریعہ دیکھا جاسکتا ہے۔ 2015 سے 2035 کی مدت کے دوران عمل درآمد کے لئے 6 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے تقریباً 575 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں بندرگاہ کو جدید طرز پر بنانا، نئی بندرگاہ کی ترقی، بندرگاہ کی کنکٹویٹی کو بہتر بنانا، بندرگاہ سے وابستہ صنعت کاری اور ساحلی کے قریب رہنے والوں کی ترقی۔
مجھے یہ نوٹ کرکے خوشی ہورہی ہے کہ جلد ہی چنئی میں سری کیرمبدور کے نزدیک مپیدو کے مقام پر ایک نیا ملٹی ماڈل لاجیٹکس پارک شروع کیا جانے والا ہے۔ ’ساگر مالا پروگرام‘ کے تحت 8 لین والا کورم پلم کل اور ریل اوور برج کا کام بھی شروع کیا گیا تھا۔ اس پروجیکٹ سے بندرگاہ جانے اور وہاں سے آنے کا مسلسل اور بھیڑ بھاڑ سے آزاد راستہ فراہم ہوگا۔ اس سے سامان سے لدے ٹرکوں کے آنے جانے میں بھی کم وقت لگے گا۔
دوستو،
ماحولیات کی ترقی اور اس کی دیکھ بھال آپس میں مربوط ہے۔ وی او سی بندرگاہ نے پہلے ہی 500 کلو واٹ صلاحیت کا چھت کے اوپر شمسی توانائی کا پلانٹ نصب کرلیا ہے۔ 140 کلو واٹ کے چھت پر نصب کئے جانے والے ایک اور شمسی پروجیکٹ کا کام بھی چل رہا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ وی او سی بندرگاہ نے تقریباً 20 کروڑ روپے کی لاگت سے زمین پر مبنی ایک شمسی توانائی کا پلانٹ شروع کیا ہے جس کی صلاحیت 5 میگاواٹ ہے۔ اس پروجیکٹ سے بندرگاہ کی بجلی کی کل کھپت کا 60 فیصد حصہ پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ صحیح معنی میں اورجا آتم نربھرتا کی ایک مثال ہے۔
پیارے دوستو،
ترقی کی بنیاد ہر انفرادی شخص کے لئے وقار کو یقینی بنا نا ہے۔ وقار کو یقینی بنانے کا ایک راستہ ہر ایک کے لئے مکان فراہم کرنا ہے۔ ہمارے لوگوں کے خوابوں اور آرزوؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا شروع کی گئی تھی۔
دوستو،
مجھے 4 ہزار 144 مکانوں کا افتتاح کرکے بڑا فخر محسوس ہورہا ہے۔ یہ مکان تروپور، مدورائی اور تروچلاپلی اضلاع میں تعمیر کئے گئے ہیں۔ اس پروجیکٹ کی لاگت 332 کروڑ روپے ہے۔ یہ مکان اُن لوگوں کو دیے جائیں گے، جن کے سر پر ٓزادی کے 70 سال بعد بھی چھت نہیں تھی۔
دوستو،
تمل ناڈو ریاست کی بڑی تیزی سے شہرکاری کی گئی ہے۔ بھارت سرکار اور تمل ناڈو کی حکومت نے شہروں کی ہمہ جہت ترقی کا عہد کررکھا ہے۔ میں تمل ناڈو کے چھوٹے اسمارٹ شہروں میں مربوط کمان اور کنٹرول مراکز کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی محسوس کررہا ہوں۔ ا س سے ان شہروں میں مختلف خدمات کے بندوبست کے لئے ایک مؤثر اور مربوط آئی ٹی حل فراہم ہوگا۔
دوستو،
مجھے یقین ہے کہ آج جن پروجیکٹوں کی شروعات کی گئی ہے، ان سے تمل ناڈو کے لوگوں کی زندگی کو بہت فروغ حاصل ہوگا۔ اُن تمام کنبوں کے لئے جنہیں آج نئے مکانات مل رہے ہیں، میری طرف سے نیک خواہشات۔ ہم لوگوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے اور ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر کے لئے برابر کام کرتے رہیں گے۔
شکریہ
آپ کا بہت بہت شکریہ
ونککم!!
...............................................................
ش ح، ج، ع ر
U-1944
(Release ID: 1700961)
Visitor Counter : 267
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam