وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے پڈوچیری میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح  کیا اور سنگ بنیاد رکھا


پڈوچیری سادھو سنتوں ، عالموں ، شاعروں اور انقلابیوں کی سرزمین رہی  ہے: وزیر اعظم

آج شروع کردہ منصوبے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کریں گے اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے: وزیر اعظم

Posted On: 25 FEB 2021 12:41PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے چار لائن والی قومی شاہراہ 45- اے کا سنگ بنیاد رکھا جو ضلع کرائکال اور کرائکال نیو کیمپس فیز- 1 میں ضلع کرائکل میں میڈیکل کالج کی عمارت کا احاطہ کرتا ہے۔ انہوں نے ساگرمالا اسکیم کے تحت  پڈوچیری میں مائنر پورٹ کی ترقی اور پڈوچیری میں ہی اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں  مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک  کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

مسٹر مودی نے پڈوچیری میں جواہر لال انسٹیٹیوٹ آف پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (جے آئی پی ایم ای آر) اور خواتین ایتھلیٹوں کے لئے پڈو چیری کے لاوسیپٹ میں 100 بستروں والے لڑکیوں کے ہاسٹل  کا افتتاح کیا۔ انہوں نے از سر نو تعمیر شدہ ہیریٹیج میری بلڈنگ کا بھی افتتاح کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پڈوچیری کی یہ سرزمین سادھوسنتوں  ، اسکالروں اور شاعروں اور سبرانیم بھارتی اور شری اروبندو جیسے انقلابیوں کی سرزمین ہے۔کثرت کی علامت کے طور پر پڈوچیری کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہاں لوگ مختلف زبانیں بولتے ہیں ، مختلف عقائد پر عمل کرتے ہیں لیکن ایک ہو کر رہتے ہیں۔

دوبارہ تعمیر ہونے والی میری بلڈنگ کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ عمارت  پرومینڈ کی ساحل کی خوبصورتی میں اضافہ کرے گی اور مزید سیاحوں کو راغب کرے گی۔

وزیر اعظم نےکہا کہ چار راستوں والی قومی شاہراہ 45- اے ضلع کرائکال کا احاطہ کرے گی اور مقدس سنیسوارن مندر سے رابطے کو بہتر بنائے گی اور  لیڈی آف گڈ ہیلتھ اور ناگور درگاہ  کے لئے آسانی سے باہمی رابطے کی سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ دیہی اور ساحلی رابطوں کو بہتر بنانے کے لئے حکومت نے متعدد کوششیں کی ہیں اور زراعت کے شعبے کو اس سے فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ پیداوار بروقت اچھی منڈیوں تک پہنچائی جائیں اور اچھی سڑکیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کو چار راستے والا بنانے سے اس علاقے میں معاشی سرگرمی میں بھی  اضافہ ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے سات برسوں میں  ہندوستان نے صحت اور تندرستی کو بہتر بنانے کے لئے بہت ساری کوششیں کی ہیں کیونکہ معاشی خوشحالی اچھی صحت سے انتہائی قربت  کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔ اس تناظر میں اس نے کھیلو انڈیا سکیم کے ایک حصے کے طور پر  کھیلوں کے کمپلیکس میں 400 میٹر مصنوعی ایتھلیٹک ٹریک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس سے ہندوستان کے نوجوانوں میں کھیلوں کی صلاحیتوں کو تحریک ملے گی۔ انہوں نے کہا  کہ پڈوچیری میں کھیلوں کی اچھی سہولیات  سے ، اس ریاست کے نوجوان قومی اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج لاسپیٹ میں تعمیر شدہ 100 بستروں والے گرلز ہاسٹل میں ہاکی ، والی بال ، ویٹ لفٹنگ، کبڈی اور ہینڈ بال کھلاڑیوں  کو رہنے کی سہولت دی جائے گی  جنہیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا   کے کوچوں  کے  ذریعہ تربیت دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آنے والے برسوں میں صحت کی دیکھ بھال کا  شعبہ   کلیدی رول ادا کرنے والا ہے وہ ۔ تمام شہریوں کو معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے مقصد کے مد نظر  جے آئی پی ایم ای آر میں بلڈ سینٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔ اس نئی اور جدید سہولت سےطویل مدت تک خون، خون سے متعلق مصنوعات کا ذخیرہ کرنے اور اسٹیم سیل کی بینکنگ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مرکز تحقیقی تجربہ گاہ اور ٹرانس فیوژن کے تمام شعبوں میں عملہ کی ٹریننگ کا مرکز بنے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  معیاری ہیلتھ کیئر کے فروغ کےلئے ہمیں معیاری صحت کے پیشہ وروں کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں کرائکل کے نئے کیمپس میں میڈیکل کالج کی عمارت کے پہلے مرحلہ کے پروجیکٹ کی شروعات کی گئی ہے۔  اس  ماحول دوست  احاطہ میں ایم بی بی ایس کے طلباء کو پڑھانے کےلئے تمام جدید تدریسی سہولیات موجود ہوں گی۔

ساگرمالا اسکیم کے تحت پڈوچیری پورٹ ڈیولپمنٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ایک مرتبہ مکمل ہوجانے کے بعد یہ ہمارے ماہی گیروں کی مدد کرے گا ، جو مچھلی پکڑنے  کے لئے سمندر میں جانے کے لئے اس بندر گاہ کا استعمال کرتے ہیں۔یہ چنئی کو سمندر تک کنکٹی وٹی فراہم کرے گا۔ یہ پڈوچیری کی صنعتوں کے لئے کارگو کی نقل و حمل میں آسانی پیدا کرنے کے علاوہ چنئی بندرگاہ کا بوجھ بھی کم کرے گا۔یہ ساحلی شہروں کے درمیان مسافروں کے آنے جانے کے امکانات کی راہ بھی ہموار کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ  ڈائریکٹ بینی فٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی)کو فروغ دینے میں بہتر طریقے سے کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو اختیارات کا استعمال کرنے کے لئے بااختیار بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پڈوچیری میں انسانی وسائل کافی اچھے ہیں ، کیونکہ یہاں پر سرکاری اور پرائیویٹ  سیکٹر میں متعدد تعلیمی ادارے موجود ہیں۔ یہاں پر صنعت اور سیاحت کی ترقی کے بے انتہا امکانات ہیں، جو بےشمار روزگار  اور موقع فراہم کریں گے۔ پڈوچیری کے عوام باصلاحیت ہیں۔ یہ سرزمین خوبصورت ہے۔ میں یہاں  پر آپ کو ذاتی طورپر یقینی دلاتا ہوں کہ پڈوچیری کی ترقی کےلئے میری حکومت تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

 

*************

 

ش ح۔ ع س  ۔  م س

 

(U:  1929)

 



(Release ID: 1700738) Visitor Counter : 200