وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 26 فروری کو تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 33 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے
Posted On:
24 FEB 2021 7:39PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 26 فروری 2021 کو تمل ناڈو ڈاکٹر ایم جی آر میڈیکل یونیورسٹی کے 33 ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کریں گے۔ وہ یہ خطاب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دن میں 11 بجے کریں گے۔ مجموعی طور پر 17591 امیدواروں کو اس جلسہ تقسیم اسناد میں ڈگریوں اور ڈپلومہ سے نوازا جائے گا۔ تمل ناڈو کے گورنر بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
یونیورسٹی کے بارے میں
یہ یونیورسٹی تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ایم جی راما چندرن کے نام پر ہے ۔مجموعی طور پر 686 تعلیمی ادارے اس یونیورسٹی سے ملحق ہیں ۔ ان اداروں کا تعلق ادویات، دندان سازی، فارمیسی ،نرسنگ، آیوش، فیزیوتھیراپی، اوکوپیشنل تھیراپی اورصحت سے متعلق علوم سے ہے۔یہ تعلیمی ادارے پوری ریاست تمل ناڈو میں پھیلی ہوئی ہیں ۔ ان میں 41 میڈیکل کالج ،19 ڈینٹل کالج ، 48 آیوش کالج، 199 نرسنگ کالج، 81 فارمیسی کالج کے علاوہ پوسٹ ڈاکٹرل میڈیکل اور / یا صحت سے متعلق علوم کے ادارے شامل ہیں۔
*******
ش ح۔ ع س - م ص
(U: 1914)
(Release ID: 1700659)
Visitor Counter : 134
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam