صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں توسیع شدہ مشن اندراھنش (آئی ایم آئی) 3 کا آغاز


جن بچوں اور حاملہ خواتین کو کووڈ 19 وبا کے دوران حفاظتی ٹیکے نہیں لگ سکے انھیں ویکسین کی خوراک دینے کے لیے شناخت کیا جائے گا

پہلے دن 29000 سے زیادہ بچے اور 5000 سے زیادہ حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے

Posted On: 23 FEB 2021 1:43PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 23؍فروری: مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں توسیع شدہ مشن اندراھنش 3 پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، اس مہم کا مقصد ان بچوں اور حاملہ خواتین تک پہنچنا ہے جن کی کووڈ وبا کی وجہ سے معمول کی ٹیکہ کاری نہیں ہوسکی۔ اس کا مقصد مشن موڈ میں مداخلت کے ذریعہ بچوں اور حاملہ خواتین کی مکمل حفاظتی ٹیکوں کی مہم کو تیز تر کرنا ہے۔ پہلا مرحلہ 22 فروری 2021 سے پندرہ دن کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھننے 19 فروری، 2021 کو مہم کا آغاز کیا اور ہر بچے تک پہنچنے اور زیادہ سے زیادہ مکمل ٹیکہ کاری کی کوریج حاصل کرنے کے لیے ریاستوں اور ضلعی کارکنوں پر زور دیا۔ اس مہم میں ریاستی سطح پر بھی اعلی قیادت نے حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں حصہ لے کر مثال قائم کی۔ اتر پردیش میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے 21 فروری 2021 کو مہم کا افتتاح کیا۔ راجستھان میں وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے 22 فروری کو افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔ مدھیہ پردیش میں ڈاکٹر پربھو رام چوہدری، ریاستی وزیر صحت نے 22 فروری کو بھوپال میں منعقدہ ایک تقریب میں مہم کا افتتاح کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JIYV.jpg

کامروپ ضلع میں اینٹوں کے بھٹے میں ٹیکہ کاری کے دوران ایک منظر

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JIMH.jpg

ضلع جورھاٹ میں ٹیکہ کاری کا ایک منظر

اس مہم میں 15 دن تک چلنے والی ٹیکہ کاری کے دو دور ہوں گے (معمول کے حفاظتی ٹیکوں اور تعطیلات کو چھوڑ کر)۔ مہم یہ ملک کی 29 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلے سے شناخت شدہ 250 اضلاع / شہری علاقوں میں چلائی جارہی ہے۔ نقل مکانی والے علاقوں سے فائدہ اٹھانے والے افراد اور دور دراز علاقوں کے مستفیدین تک رسائی حاصل کی جائے گی کیونکہ انھوں نے کووڈ 19 کے دوران وہ معمول کے ٹیکے نہیں لگوا سکے ہوں گے۔ آئی ایم آئی 3 کے لیے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق، 313 کم خطرے والے اضلاع؛ 152 درمیانی خطرے والے اضلاع؛ اور 250 اعلی خطرے والے اضلاع کے طور پر شناخت اور درجہ بند کیے گئے ہیں۔

حفاظتی ٹیکہ کاری سرگرمیوں کے دوران کووڈ کے لحاظ سے رویہ (سی اے بی) پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا گیا ہے۔ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سیشن مقامات پر ہجوم سے بچنے کے لیے اسٹیگرڈ اپروچ اپنائیں اور بھیڑ بھاڑ سے بچنے کے لیے سیشن کو حصوں میں توسیم کرلیں۔ سیشنوں کا منصوبہ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ متعینہ وقت پر 10 سے زیادہ مستفید سیشن سائٹ پر موجود نہ ہوں۔

آئی ایم آئی 3 کے پہلے دور میں مہم کا نشانہ ان بچوں اور حاملہ خواتین تک پہنچنا ہے جو کووڈ وبا کی وجہ سے اپنی ویکسین کی خوراکیں نہیں لے سکے۔ 22 فروری 2021 کو شام پانچ بجے تک اطلاع شدہ ڈیٹا کے مطابق تقریبا 29000 بچوں اور 5000 حاملہ خواتین (پرویژنل ڈیٹا) کو ٹیکے لگائے جاچکے تھے۔

وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت آئی ایم آئی 3 مہم کو مشن موڈ میں چلایا جائے گا جس میں اہم محکموں کے تعاون کے ساتھ ساتھ شراکت داروں اور سول سوسائٹی کی تنظیموں، یوتھ گروپس اور کمیونٹی ممبروں کا ایک مضبوط نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ اسے کووڈ 19 کے دوران حفاظتی ٹیکوں میں در آئے کسی بھی قسم کے خلا کو سمجھنے کے موقع کے طور پر لیا جائے گا۔

****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 1875

 



(Release ID: 1700407) Visitor Counter : 191