وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 22 فروری کو آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے وزیراعظم اہم تیل اور گیس کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے، نیز آسام میں انجینئرنگ کالجوں کے سنگ بنیاد بھی
رکھیں گے
وزیراعظم مغربی بنگال میں کئی ریلوے منصوبوں کا افتتاح کریں گے
Posted On:
20 FEB 2021 1:51PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 20 فروری: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 22 فروری 2021 کو آسام اور مغربی بنگال کا دورہ کریں گے۔ قریب 11:30 بجے وزیر اعظم آسام کے دھیما جی میں سلاپتھر نامی مقام پر منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں تیل اور گیس کے شعبے سے وابستہ اہم منصوبوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ اس موقع پر انجینئرنگ کالجوں کے سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ تقریباً 4:30 بجے وزیراعظم مغربی بنگال کے ہگلی میں کئی ریلوے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور انھیں قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیراعظم آسام میں
وزیر اعظم جناب نریندر مودی انڈین آئل کی بونگیگاؤں کی ریفائنری کا انڈمیکس یونٹ، مدھوبن ڈبرو گڑھ میں ایک ثانوی تیل ٹینک فارم اور تنسکیا میں ہیبڈا گاؤں، ماکوم نامی جگہ پر ایک گیس کمپریسر اسٹیشن قوم کے نام وقف کریں گے۔ وہ دھیماجی انجینئرنگ کالج کا بھی افتتاح کریں گے نیز سوآل کچی انجینئرنگ کالج کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں سے توانائی کے تحفظ اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور مقامی نوجوانوں کے لیے مواقع کی نئی راہیں روشن ہوں گی۔ یہ منصوبے وزیر اعظم کے پوورو اودیہ وژن سے ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد مشرقی بھارت کی سماجی و اقتصادی ترقی کرنا ہے۔ اس موقع پر آسام کے گورنر اور وزیراعلی اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر بھی موجود رہیں گے۔
بونگیگاؤں میں انڈین آئل کی ریفائنری کے انڈمیکس یونٹ انڈین آئل آر اینڈ ڈی کے ذریعے دیسی طور پر تیار کردہ ٹکنالوجی کا استعمال کرکے فیڈ اسٹاکس سے اعلی ایل پی جی اور اعلی اوکٹین گیسولین بنائے جائے گی۔ یہ یونٹ خام تیل کی پراسیسنگ کی صلاحیت کو 2.35 ایم ایم ٹی پی اے (ملین میٹرک ٹن پر اینم) سے بڑھا کر 2.7 ایم ایم ٹی پی اے کردے گا۔ اس کی کمیشننگ سے ایل پی جی کی پیداوار میں خاصا اضافہ ہوگا جو 50 ٹی ایم ٹی سے 257 ٹی ایم ٹی ہوجاَئے گی نیز موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی پیداوار 210 ٹی ایم ٹی سے بڑھ کر 533 ٹی ایم ٹی ہوجائے گی۔
آئل انڈیا لمیٹڈ کا سیکنڈری ٹینک فارم خام تیل کی تقریباً 40000 کلو لیٹر کی مقدار کو ذخیرہ کرنے نیز گیلے خام تیل سے پانی کو علیحدہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ 490 کروڑ کی لاگت سے بنے اس منصوبے میں یومیہ 10000 کلو لیٹر کی آپریٹنگ صلاحیت والا ڈی ہائیڈریشن یونٹ بھی ہے۔
ماکوم تنسکیا میں گیس کمپریسر اسٹیشن سالانہ ملک کی خام تیل کی پیداوار کی صلاحیت میں تقریباً 16500 میٹرک ٹن کا اضافہ کرے گا۔ 132 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا یہ اسٹیشن 3 کم دباؤ والے بوسٹر کمپریسروں اور 3 ہائی پریشر لفٹر کمپریسروں پر مشتمل ہے۔
دھیما جی انجینئرنگ کالج روپے 45 کروڑ روپے کی لاگت سے 276 بیگھا پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ ریاست میں ساتواں سرکاری انجینئرنگ کالج ہے جس میں سول، مکینیکل اور کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک کرائے جائیں گے۔ سوآل کچی انجینئرنگ کالج، جس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، 55 کروڑ روپے کی لاگت سے 116 بیگھا اراضی پر تعمیر کیا جائے گا۔
وزیراعظم مغربی بنگال میں
وزیراعظم نواپارہ سے دکشنیشور تک میٹرو ریلوے کی توسیع کا افتتاح کریں گے اور اس حصے پر پہلی سروس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کریں گے۔ یہ 4.1 کلومیٹر لمبی لائن 464 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے جسے مکمل طور پر مرکزی حکومت نے فنڈ کیا ہے۔ اس سے سڑکوں پر ٹریفک جام کا خاتمہ ہوگا اور شہری نقل و حمل بہتر ہوگی ۔ اس توسیع سے لاکھوں سیاحوں اور عقیدت مندوں کے لیے دنیا بھر میں مشہور کالی گھاٹ اور دکشنیشور مندروں تک رسائیآسان ہوگی۔ دو نئے تعمیر شدہ اسٹیشن بارانگر اور دکشنیشور مسافروں کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہیں اور یہ جمالیاتی طور پر ڈیزائن کیے گئے ہیں جن کو منقش دیواروں، تصاویر، مجسموں اور مورتیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم 132 کلومیٹر لمبی جنوب مشرقی ریلوے کے کھڑگپور-آدتیہ پور تیسری لائن منصوبے کے 30 کلومیٹر حصے کا بھی افتتاح کریں گے جس پر 1312 کروڑ روپے کی اندازاً لاگت آئے گی۔ کلئیکنڈا اور جھارگرام کے درمیان چار سٹیشنوں کو چار نئی عمارتوں، چھ نئے فٹ اوور برج اور گیارہ نئے پلیٹ فارموں کی تعمیر کے ساتھ دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پہلے سے موجود بنیادی ڈھانچے کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔ اس سے ہاوڑا ممبئی ٹرنک روٹ پر مسافر اور مال گاڑیوں کی بلا رکاوٹ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔
وزیر اعظم عظیم گنج سے کھڑگ پور ریڈو سیکشن کی ڈبلنگ کو قوم کے نام وقف کریں گے جو ہاوڑہ - بندیل - عظیم گنج کے درمیان 240 کروڑ روپے کی پراجیکٹ لاگت پر بنایا گیا ہے۔
وزیراعظم، دانکنی اور بروئی پارا کے درمیان چوتھی لائن (11.28 کلومیٹر) ہاوڑہ بردھمان کورڈ لائن، نیز رسولپور اور ماگرہ کی ہاوڑ-بردھمان مین لائن کی تیسری لائن (42.42کلومیٹر) جو کولکاتا میں داخلے کا اہم راستہ ہے، کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ رسولپور ماگرا کے درمیان تیسری لائن پر 759 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے جب کہ دانکنی اور بروئی پارا کے درمیان چوتھی لائن پر 195 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔
ان منصوبوں سے کام کاج میں بہتری، سفر کے وقت میں کمی اور ٹرینوں کے کام کاج میں حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا نیز خطے کی مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔
*****************
ش ح ۔ع ا۔ م ف
U۔ No1773
(Release ID: 1699643)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
Odia
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam