وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سیدھی بس حادثے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لئے امدادی رقم منظوری کی
Posted On:
16 FEB 2021 3:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 16 فروری 2021، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مدھیہ پردیش کے سد ھی میں بس حادثے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعظم کے دفتر کے ٹوئٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ’’ مدھیہ پردیش کے سیدھی میں ہونے والا بس حادثہ افسوسناک ہے۔غمزدہ خاندانوں کے لئے میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ بچاؤ اور راحت کے کاموں میں سرگرمی سے مصروف ہے‘‘۔
وزیراعظم نے امدادی رقم بھی منظوری کی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا ہے ’’ وزیراعظم نریندر مودی نے سیدھی مدھیہ پردیش میں میں ہونے والے بس حادثے میں اپنی زندگی گنوانے والوں کے قریبی رشتے دار کے لئے وزیراعظم کے نیشنل ریلیف فنڈ سے دو لاکھ روپے کی امدادی رقم منظور کی ہے۔ شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 50 ہزار روپے دیئے جائیں گے‘‘۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-1625
(Release ID: 1698475)
Visitor Counter : 132
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam