وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم مہاراجہ سہیل دیو میموریل اورچتورا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 14 FEB 2021 11:27AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 14 فروری     وزیر اعظم ، جناب نریندر مودی ، 16 فروری 2021 کو 11 بجے صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مہاراجہ سہیل دیو میموریل اور چتورا جھیل کے ترقیاتی کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اترپردیش  کے بہرائچ میں ہونے والے اس پروگرام کا اہتمام  مہاراجہ سہیل دیو کی یوم پیدائش کے طور پرکیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر یوپی کے وزیر اعلی  جناب یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود ہوں گے۔

اس پورے منصوبے میں مہاراجہ سہیل دیو کے گھوڑسواری والے  مجسمے کی تنصیب اور سیاحوں کے لیے مختلف سہولیات جیسے کیفے ٹیریا ، گیسٹ ہاؤس اور بچوں کے پارک کی ترقی شامل ہوگی۔

مہاراجہ سہیل دیو کی ملک کے تئیں عقیدت اور  خدمت سب کے لئےتحریک حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور اس یادگار مقام کی ترقی  سے ، مہاراجہ سہیل دیو کی بہادری کی  داستان سے ملک بہتر طور پر واقف ہوسکے گا۔ اس سے اس مقام  کی سیاحتی صلاحیتوں میں  بھی مزید اضافہ ہوگا۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-1535

 



(Release ID: 1697932) Visitor Counter : 146