صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں یومیہ  نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان ہے-  صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  میں اضافہ جاری ہے


گزشتہ ایک مہینے میں اوسطا یومیہ اموات  میں 55  فیصد  کمی درج کی گئی ہے

کووڈ – 19  سے بچاؤ کے لئے 62.6 لاکھ مستفیدین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں

Posted On: 09 FEB 2021 11:09AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،9؍ فروری  2021:  بھارت میں کووڈ – 19کے نئے کیسوں کی تعداد میں مسلسل کمی  کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ  چوبیس گھنٹے میں  9110 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ یومیہ نئے کیسوں کی تعداد میں  کمی  اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی تعداد مسلسل کم ہورہی ہے۔

بھارت میں کل زیر علاج مریضوں کی تعداد  کم ہو کر  آج  1.43  لاکھ  (143625)  رہ گئی ہے۔ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد ،  اس بیماری سے متاثر ہونے  والے  کل مریضوں کے  محض  1.32  فیصد پر مشتمل ہے۔

ابھی تک  1.05  کروڑ  (10548521) افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں  14016 مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔  صحت یاب ہوچکے مریضوں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد کے درمیان  فرق میں  بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ آج یہ تعداد  10404896  ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00185ZB.jpg

 

شفایاب ہونےو الوں کی تعداد میں بتدریج اضافے کے ساتھ  بھارت کی شفایابی کی شرح  97.25  فیصد  تک پہنچ گئی ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ، امریکہ، اٹلی، روس ، برازیل اور جرمنی کی شفایابی کی شرح بھارت سے کم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002665X.jpg

بھارت میں یومیہ اموات کی اوسط میں بھی  تیزی سے کمی ہورہی ہے۔ جنوری 2021  کے  دوسرے ہفتے میں  211  کی اونچائی سے  فروری  2021  کے دوسرے ہفتے میں  یہ تعداد  55 فیصد گھٹ کر  96  رہ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003APHE.jpg

بھارت میں شرح اموات  سی ایف آر  1.43  فیصد ہے، جو دنیا میں سب سے کم شرح میں سے ایک ہے۔ عالمی شرح 2.18  فیصد ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004FIH8.jpg

 

کووڈ -19  سے بچاؤ کے لئے  ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم  کے تحت  9 فروری  2021  کو  صبح 8 بجے تک  تقریبا 62.6   لاکھ  (6259008)  مستفیدین کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

ان میں سے  5482102 حفظان صحت کے کارکنا ن ہیں اور  776906  پیش پیش رہنے والے  صحت کارکنان ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0053BC5.jpg

ٹیکہ کاری مہم کے 24  ویں روز  10269  سیشنز کے دوران  446646  افراد کے ٹیکے لگائے گئے۔ ان میں سے  حفظان صحت سے متعلق کارکنان   کی تعداد 160710 ہے جب کہ  پیش پیش رہنے والے صحت کارکنان کی تعداد 285936  ہے۔ ابھی تک ملک میں  126756  سیشنز کا انعقاد ہو چکا ہے۔

نمبر شمار

 ریاستیں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے

 ٹیکے لگوانے والے مستفیدین کی تعداد

1

انڈمان ونکوبار جزائر

3,397

2

آندھر اپردیش

3,14,316

3

اروناچل پردیش

13,479

4

آسام

99,889

5

بہار

3,97,555

6

چنڈی گڑھ

6,027

7

چھتیس گڑھ

1,84,733

8

دادر ونگر حویلی

1,550

9

دمن اور دیو

745

10

 دہلی

1,19,329

11

 گوا

8,352

12

گجرات

5,05,960

13

ہریانہ

1,69,055

14

ہماچل پردیش

58,031

15

 جموں وکشمیر

61,035

16

 جھارکھنڈ

1,24,505

17

کرناٹک

4,15,403

18

کیرالہ

3,07,998

19

 لداخ

2,234

20

 لکشدیپ

868

21

مدھیہ پردیش

3,79,251

22

 مہاراشٹر

5,12,476

23

منی پور

9,989

24

میگھالیہ

7,662

25

 میزورم

10,937

26

 ناگالینڈ

4,973

27

 اڈیشہ

3,15,725

28

پڈوچیری

3,881

29

 پنجاب

82,127

30

 راجستھان

4,87,848

31

سکم

6,007

32

 تمل ناڈو

1,75,027

33

 تلنگانہ

2,29,027

34

 تریپورہ

45,674

35

 اترپردیش

6,73,542

36

 اترا کھنڈ

79,283

37

مغربی بنگال

3,77,608

38

 متفرق

63,510

میزان

62,59,008

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نئے صحت یاب  ہونے والوں میں سے 81.2  فیصد معاملے  6  ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مرکوز ہیں۔

گزشتہ 24  گھنٹے میں  کیرالہ میں  ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ وہاں  5959  مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں  3423  لوگ صحت یاب ہوئے  جب کہ بہار میں  550  مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006P9T2.jpg

گزشتہ 24  گھنٹے میں  9110  نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے  81.39  فیصد  معاملے  6  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں  کیرالہ میں  سب سے زیادہ تعداد میں  3742  نئے کیس سامنے آئے ہیں، مہاراشٹر میں 2216   جب کہ تمل ناڈو میں 464 نئے کیسوں کا پتہ چلا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0076PAT.jpg

 گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران  78  اموات  کی خبر ملی ہے۔ گزشتہ چار روز  سے  مسلسل  100  سے کم اموات کی خبر مل رہی ہے۔ ان میں سے  64.1  فیصد  نئی  اموات   پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہوئی ہیں۔  کیرالہ میں سب سے زیادہ 16  اموات درج ہوئی ہیں، جس کے بعد مہاراشٹر میں 15  اور پنجاب میں 11  اموات درج ہوئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QQFM.jpg

 

********

ش ح۔ج ق ۔ق ر

(09.02.2021)

1324U-



(Release ID: 1696482) Visitor Counter : 204