صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت 18دن میں کووڈ -19سے بچاو کے 40لاکھ ٹیکے لگانے کے نشانے کو پارکرنے والادنیا کا تیزترین ملک بن گیاہے


زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل متاثرہ کیسوں کے 1.52سے بھی کم ہوگئی ہے

14ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کوئی موت نہیں درج کی گئی ہے

Posted On: 03 FEB 2021 11:38AM by PIB Delhi

نئی دہلی ،2فروری :عالمی وبا کے خلاف لڑائی میں بھارت کی پیش قدمی جاری ہے ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ، بھارت کووڈ -19سے بچاو کے 40لاکھ ٹیکے لگانے کے نشانے کو حاصل کرنے والا دنیا کا تیز ترین ملک بن گیاہے ۔ملک نے یہ کامیابی 18دن میں حاصل کی ہے ۔

ab-1.jpg

یکم فروری 2021کو عوام کو کوود 19سے بچاؤ کے ٹیکے لگانے کی تعداد کے معاملے میں بھارت چوٹی کے 5ملکوں میں شامل تھا۔ بھارت کی تیز رفتارسے ٹیکہ کاری کی مہم جاری ہے ۔ کووڈ -19کے خلاف بھارت کی لڑائی میں دیگرمحازوں پربھی روزانہ کامیابی حاصل ہورہی ہے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں 14ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں سے کسی بھی موت کی کوئی خبرنہیں ملی ہے ۔ یہ ریاستیں اورمرکز کے زیرانتظام علاقے میں انڈومان ونکوبار جزائر، ڈی اینڈ ڈی ، ڈی اینڈ این اروناچل پردیش ، تریپورہ ، میزورم ، ناگالینڈ ، لکش دیپ ، لداخ ، سکم ، منی پور، پڈوچیری ، گوا، اڈیشہ اورآسام ۔

روزانہ بڑی تعداد میں کووڈ -19کے مریضوں کے صحت یاب ہونے  اورشرح اموات میں مسلسل کمی کے سبب بھارت میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں لگاتار کمی کارجحان برقرارہے ۔ گذشتہ 24گھنٹے میں ملک میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد مزید کم ہوکر 160057رہ گئی ہے ۔ ملک میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد ، اس بیماری سے متاثرہ کل مریضوں کے 1.5فیصد سے بھی کم ہوگئی ہے ۔( سردست 1.49فیصد )

ab-2.jpg

ملک میں گذشتہ 24گھنٹے میں 11039تازہ مصدقہ کیسوں کی خبرملی ہے یہ تعداد گزشتہ سات مہینے میں سب سے کم ہے ۔ گذشتہ 24گھنٹے میں 14225مریض شفایاب ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد کل زیرعلاج معاملوں میں سے 3296کیسوں کی کمی ہوگئی ہے ۔

شفایاب ہونے والے کل معاملوں کی تعداد 10462631ہوگئی ہے ۔ شفایابی کی قومی شرح (97.08فیصد ) ہے لگاتاردنیا کی سب سے زیادہ شرحوں میں سے ایک ہے ۔

زیرعلاج مریضوں اورصحت یاب ہوچکے معاملوں کے درمیان فرق میں مسلسل اضافہ ہورہاہے اوراب یہ 10302574پرقائم ہے ۔

31ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں 5000سے بھی کم مریض زیرعلاج ہیں ۔

ab-3.jpg

8ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بیماری سے متاثرہ ہونے والوں کی ہفتہ وار شرح قومی اوسط (1.91فیصد ) سے زیادہ ہے ۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ ہفتہ وار شرح 12فیصدہے ،جس کے بعد 7فیصد کے ساتھ چھتیس گڑھ کا نمبر ہے ۔

ab-4.jpg

کووڈ-19سے بچاو کے لئے ٹیکہ کاری کی ملک گیر مہم کے تحت 3فروری ، 2021کو صبح آٹھ بجے تک 41لاکھ سے زیادہ ( 4138918)مستفید ین  کوٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔

e.

 

نمبرشمار

ریاستیں /مرکز کے زیرانتظام علاقے

ٹیکے لگوانے والے مستفیدین کی تعداد

1

انڈمان ونکوبارجزائر

2,727

2

آندھراپردیش

1,87,252

3

اروناچل پردیش

9,791

4

آسام

42,435

5

بہار

2,22,153

6

چنڈی گڑھ

4,019

7

چھتیس گڑھ

79,676

8

دادرہ وناگرحویلی

867

9

دمن اوردیو

469

10

دہلی

74,068

11

گوا

5,422

12

گجرات

2,87,852

13

ہریانہ

1,27,893

14

ہماچل پردیش

39,570

15

جموں وکشمیر

26,634

16

جھارکھنڈ

55,671

17

کرناٹک

3,16,368

18

کیرالہ

2,24,846

19

لداخ

1,234

20

لکشدیپ

807

21

مدھیہ پردیش

2,98,376

22

مہاراشٹر

3,18,744

23

منی پور

4,739

24

میگھالیہ

4,694

25

میزورم

9,932

26

ناگالینڈ

4,093

27

اڈیشہ

2,08,205

28

پڈوچیری

3,077

29

پنجاب

61,381

30

راجستھان

3,39,218

31

سکم

2,647

32

تامل ناڈو

1,20,745

33

تلنگانہ

1,70,043

34

تریپورہ

32,196

35

اترپردیش

4,63,793

36

اتراکھنڈ

43,430

37

مغربی بنگال

2,88,245

38

متفرقات

55,606

میزان

41,38,918

 

گزشتہ 24گھنٹے میں تمام 3845سیشنز میں حفظان صحت کے 188762کارکنوں کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ ابھی تک 76576سیشنز منعقد ہوچکے ہیں ۔ ٹیکے لگوانے والے مستفیدین کی تعداد میں ہرروز بتدریک اضافہ ہورہاہے ۔

 ab-5.jpg

تازہ شفایاب ہونے والے افراد کے 85.62 معاملے ، 8ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں ۔ کیرالہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 5747مریض شفایات ہوئے ہیں ۔ جس کے بعد مہاراشٹر میں 4011اورتمل ناڈو میں 521شفایابیاں ہوئی ہیں ۔

ab-6.jpg

نئے کیسوں کے 83.01معاملے 6ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج ہوئے ہیں ۔

 کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں 5716نئے کیسوں کی خبرملی ہے ۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 1927اورتمل ناڈو میں 510نئے کیس درج ہوئے ہیں ۔

گزab-7.jpg

گذشتہ 24گھنٹے میں 110اموات کی خبرملی ہے ۔ ان میں سے 66.36اموات پانچ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں درج ہوئی ہیں،مہاراشٹرمیں ایک دن میں سب سے زیادہ 30اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کیرالہ میں 16لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔

ab-8.jpg

*****************

 (ش ح ۔   ع م۔ع آ )

U-1105



(Release ID: 1694717) Visitor Counter : 201