وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم4 فروری کو ‘چوری چورا ’ صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے
Posted On:
02 FEB 2021 11:15AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 4 فروری 2021 کی صبح 11 بجے اترپردیش کے گورکھپور میں چوری چورا کے مقام پر ‘چوری چورا’صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گے۔ یہ دن چوری چورا واقعہ کے 100 برس پورے ہونے کا دن ہے، جوکہ آزادی کے لیے ملک کی جدوجہد میں ایک کلیدی واقعہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیراعظم اس تقریب کے دوران ایک چوری چورا صدسالہ یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
ریاستی سرکار کے ذریعے صد سالہ تقریبات اور مختلف قسم کی تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جو ریاست کے تمام 75 اضلاع میں 4 فروری2021 سے شروع ہوگی اور 4 فروری 2022 تک جاری رہے گی۔
*****************
U-1061
ش ح۔ ا ع ۔ ت ع۔
(02-02-2021)
(Release ID: 1694356)
Visitor Counter : 241
Read this release in:
Odia
,
Telugu
,
Malayalam
,
Assamese
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Kannada