صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں ایکٹیو معاملات کی تعداد مسلسل ہورہی تخفیف کے ساتھ، مزید گھٹ کر 1.68 لاکھ رہ گئی


گذشتہ 24 دنوں سے یومیہ بنیاد پر سامنے آنے والے نئے معاملات کے مقابلے میں روزانہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہے

کووِڈ 19 سے تحفظ کے لئے 37 لاکھ سے زائد مستفیدین کی ٹیکہ کاری کی گئی

Posted On: 31 JAN 2021 12:25PM by PIB Delhi

 

بھارت میں کووِڈ کے سرگرم معاملات مسلسل کم ہوتے جا رہے ہیں۔ یہ آج گھٹ کر 1.68 لاکھ (168784) رہ گئے۔

فی الوقت بھارت میں مجموعی طور پر سرگرم معاملات ملک کے کل معاملات کا 1.57 فیصد ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DRX0.jpg

31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 5000 سے کم سرگرم معاملات ہیں۔ انڈمان  اور نکوبار جزائر میں 4 سرگرم معاملات درج کیے ہیں، اس کے بعد دمن اور دیو اور دادر اور ناگر حویلی میں 6 سرگرم معلات موجود ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H4MP.jpg

مجموعی طور پر سرگرم معاملات کا 79.69 فیصد حصہ 5 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔ تنہا دو ریاستوں، کیرالا اور مہاراشٹر کا بھارت کے مجموعی سرگرم معاملات میں 69.41 فیصد کا تعاون ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00389Y7.jpg

بھارت میں اب تک مجموعی طور پر 1.04 کروڑ (10423125) مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ صحتیابی کی شرح 96.99فیصد کے بقدر ہے۔

گذشتہ 24 دنوں سے مسلسل نئے یومیہ معاملات کے مقابلے میں روزانہ صحتیاب ہونے والے معاملات کی تعداد زیادہ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13052 نئے معاملات درج کیے گئے ہیں،جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13965 مریضوں کو ہسپتال سے رخصتی حاصل ہوچکی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004XBBR.jpg

31 جنوری، 2021 کو صبح 8 بجے تک، کل 37.44 لاکھ (3744334) مستفیدین کو ملک گیر کووِڈ19 ٹیکہ کاری مشق کے تحت  ٹیکہ لگایا گیا ہے۔

نمبر شمار

ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ

ٹیکہ لگوا چکے مستفیدین

1

انڈمان اور نکوبار جزائر

2,727

2

آندھرا پردیش

1,87,252

3

اروناچل پردیش

9,651

4

آسام

38,106

5

بہار

1,46,015

6

چنڈی گڑھ

3,447

7

چھتیس گڑھ

72,704

8

دادر اور ناگر حویلی

692

9

دمن اور دیو

391

10

دہلی

56,818

11

گوا

4,117

12

گجرات

2,46,054

13

ہریانہ

1,25,898

14

ہماچل پردیش

27,734

15

جموں و کشمیر

26,634

16

جھارکھنڈ

40,726

17

کرناٹک

3,15,370

18

کیرالا

1,58,687

19

لداخ

1,128

20

لکشدیپ

807

21

مدھیہ پردیش

2,98,376

22

مہاراشٹر

2,69,064

23

منی پور

3,987

24

میگھالیہ

4,324

25

میزورم

9,346

26

ناگالینڈ

3,993

27

اڈیشہ

2,06,424

28

پڈوچیری

2,736

29

پنجاب

57,499

30

راجستھان

3,29,611

31

سکم

2,020

32

تمل ناڈو

1,05,821

33

تلنگانہ

1,68,606

34

تری پورہ

29,796

35

اترپردیش

4,63,793

36

اتراکھنڈ

28,791

37

مغربی بنگال

2,43,069

38

متفرقات

52,120

میزان

37,44,334

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5275 سیشنوں میں 244307 حفظانِ صحت کارکنان کی ٹیکہ کاری کی گئی۔ اب تک 68962 سیشنوں کا اہتمام کیا جا چکا ہے۔

ٹیکہ کاری کے عمل سے گزرنے والے مستفیدین کی تعداد میں روزانہ اضافہ نظر آ رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ROC0.jpg

عالمی پیمانے پر، اندرونِ ملک ٹیکہ کاری کی تعداد کے معاملے میں بھارت پانچویں مقام (29 جنوری 2021) پر ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ متعدد ممالک نے اپنی ٹیکہ کاری مہم بھارت سے پہلے شروع کر دی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0066PEF.jpg

ٹیکہ لگوا چکے مستفیدین میں سے 63.34 فیصد کا تعلق 8 ریاستوں سے ہے۔

اترپردیش میں ٹیکہ کاری کے سب سے زیادہ مستفیدین ہیں، اس کے بعد راجستھان اور کرناٹک کا نمبر آتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007FXSW.jpg

85.27 فیصد نئے روبہ صحت ہوئے معاملات 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔

7032 نئے روبہ صحت معاملات کے ساتھ ، ایک دن میں سب سے زیادہ روبہ صحت ہونے کیسوں کی تعداد کے معاملے میں کیرالا  سرفہرست ہے۔ کیرالا کے بعد مہاراشٹر کا نمبر آتا ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1535 افراد صحتیاب ہوئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008VQZT.jpg

 

83.72 فیصد یومیہ نئے معاملات کا تعلق 7 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

6282 یومیہ نئے معاملات کے ساتھ کیرالا سرفہرست ہے۔ 2630 معاملات کے ساتھ مہاراشٹردوسرے نمبر پر ہے اور اس کے بعد، 505 نئے معاملات کے ساتھ تمل ناڈو کا نمبر آتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009MIK4.jpg

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 ہلاکتیں درج کی گئی  ہیں۔

یومیہ اموات میں سے 74.02 فیصد اموات چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کی گئیں ۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (42) واقع ہوئیں۔ اس کے بعد کیرالا میں 18 یومیہ ہلاکتیں اور اس کے بعد مغربی بنگال اور چھتیس گڑھ میں سے ہر ایک میں 9 ہلاکتیں درج کی گئیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0109E79.jpg

________

ش ح ۔اب ن

U-1049


(Release ID: 1694237) Visitor Counter : 226