وزارت خزانہ

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں اہم اقدامات


اُجّولا اسکیم  کومزید ایک کروڑ مستفیدین کا احاطہ  کرنے کے لئے توسیع دی جائے گی


جموں و کشمیر میں گیس پائپ لائن پروجیکٹ کو شروع کیا جائے گا


آزاد گیس ٹرانسپورٹ نظام آپریٹر قائم کیا جائے گا

Posted On: 01 FEB 2021 1:52PM by PIB Delhi

حکومت نے کووڈ-19 لاک ڈاؤن مدت کے دوران ملک میں بلا رکاوٹ ایندھن کی سپلائی کو جاری رکھا۔ لوگوں کی زندگیوں میں ایندھن کی ضرورت کی اہم نوعیت کو دیکھتے ہوئے خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج پارلیمنٹ میں 21-2020 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے پٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا۔

  • اجولا اسکیم کو، جس سے پہلے ہی 8 کروڑ گھروں کو فائدہ ہوا ہے،مزید ایک کروڑ مستفیدین کا احاطہ  کرنے کے لئے توسیع دی جائے گی۔

 

  • اگلے 3 برسوں میں 100 مزید ضلعوں کو سٹی گیس ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک سے جوڑا جائےگا۔ مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں گیس پائپ لائن  پروجیکٹ شروع کیا جائے گا۔

 

  • ایک غیر امتیازی کھلی رسائی کی بنیاد پر تما م قدرتی گیس پائپ لائنوں میں کامن کیریئر  گنجائش کی بکنگ کی سہولت اور تال میل کے لئے ایک آزاد گیس ٹرانسپورٹ سسٹم آپریٹر قائم کیا جائے گا۔

 

2-image001BI24.jpg

 (ش ح   ۔ح ا ۔  ک ا)

U- 1024

 

 

 



(Release ID: 1694022) Visitor Counter : 192