وزارت خزانہ
ریلوے کے لیے ریکارڈ 110055 کروڑ روپے مختص کیے گئے؛ جن میں سے 107100 کروڑ روپے کیپیٹل اخراجات کے لیے مختص کیے گیے
سال 2030 تک ریلوے کے نظام کو ‘‘مستقبل کے لیے تیار ’’ کرنے کے لیے بھارت کے واسطے قومی ریل منصوبہ
ویسٹرن ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کاریڈور (ڈی ایف سی) اور ایسٹرن ڈی ایف سی کے جون 2022 تک شروع کیے جانے کی توقع ہے
مستقبل کے ڈی ایف سی پروجیکٹوں یعنی ایسٹ کوسٹ کاریڈور ، ایسٹ ویسٹ کاریڈور اور نارتھ ساؤتھ کوریڈور کا کام کیا جائے گا
ٹوریسٹ روٹوں پر مزید ویسٹا ڈوم ایل ایچ بی کوچز چلائے جائیں گے
زیادہ بھیڑ بھاڑ والے نیٹ ورک اور بہت زیادہ استعمال کیے جانے والے نیٹ ورک روٹوں کے لیے ملک میں ہی تیار کیا گیا ریل گاڑی کے تحفظ کا خودکار نظام
Posted On:
01 FEB 2021 1:49PM by PIB Delhi
نئی دہلی،یکم فروری، 2021 / انڈین ریلوے کے لیے ریکارڈ 110055 کروڑ روپےمختص کیے گیے ہیں جن میں سے 107100 کروڑ روپے کیپیٹل اخراجات کے لیے ہے۔ اس ریکارڈ بجٹ کا اعلان خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں 21-2020 کا مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔ انڈین ریلوے نے انڈیا 2030 کے لیے ایک قومی ریل منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ منصوبہ 2030 تک ریلوے کے نظام کو مستقبل کے لیے تیار بنانے کے لیے ہے۔
محترمہ سیتارمن نے کہا ‘‘اپنی صنعت کے لیے لاجسٹک لاگت کا انتظام کرنا ، ‘میک اِن انڈیا’ کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہماری اسٹریٹیجی کی بنیاد ہے ’’۔ وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) اور ایسٹرن ڈی ایف سی کے جون 2022 تک شروع کیے جانے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے درج ذیل اضافی اقدامات کی تجویز اقدامات کی تجویز پیش کی:
- سال 22-2021 میں ایسٹرن ڈی ایف سی کے سون نگر – گوموہ سیکشن (263.7 کلو میٹر) پر پی پی پی موڈ میں کام شروع کیا جائے گا۔ اس کے بعد جلد ہی 274.3 کلو میٹر کے گوموہ – ڈانکنی سیکشن پر کام شروع کیا جائے گا۔
- مستقبل کے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کاریڈور پروجیکٹوں یعنی کھڑگپور سے وجے واڑہ تک ایسٹ – کوسٹ کاریڈور ، کھڑگپور سے ڈانکنی تک بھوساول سے کھڑگپور سے ڈانکنی تک ایسٹ ویسٹ کاریڈور اور ایٹارسی سے وجے واڑہ تک نارتھ –ساؤتھ کاریڈور کا کام شروع کیا جائے گا۔ مفصل پروجیکٹ ریپورٹ پہلے مرحلے میں تیار کی جائے گی۔
- براڈ گیج روٹوں کی 100 فیصد بجلی کاری کا کام 2023 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ بجلی کاری شدہ براڈ گیج روٹ کلومیٹرز (آر کے ایم) کے 2021 کے آخر تک 46 ہزار آر کے ایم یعنی 72 فیصد ہوجانے کی توقع ہے جو کہ یکم اکتوبر 2020 کو 41548 آر کے ایم تھا۔
مسافروں کا تحفظ اور ان کے لیے سہولیات
محترمہ نرملا سیتارمن نے مسافروں کی سہولت اور ان کی تحفظ کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کی تجویز پیش کی ہے :
- مسافروں کے سفر کے تجربے کو خوشگوار بنانے کے لیے ٹورسٹ روٹوں پر جمالیاتی اعتبار سے ڈیزائن کیے جانے والے ویسٹا ڈوم ایل ایچ بی کوچ شروع کیے جائیں گے۔
- انڈین ریلوے کے بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ والے نیٹ ورک اور بہت زیادہ استعمال میں آنے والے نیٹ ورک روٹوں پر ملک کے اندر تیار کیا جانے والا ریل گاڑیوں کے تحفظ کا خودکار نظام مہیا کرایا جائے گا، جس سے انسانی غلطی کی وجہ سے ہونے والے ریل گاڑیوں کے ٹکڑاؤ نہ ہوں۔
************
) ش ح ۔ا گ۔ ت ح (
1021U-
(Release ID: 1693942)
Visitor Counter : 226