وزارت خزانہ
دیہی مقامی اداروں کے لیے 12351 کروڑ روپے کی امدادی رقم کا اجرا
مجموعی 45738 کروڑ روپے کے بقدر کی امدادی رقم 2020-21 میں اب تک مقامی اداروں کو جاری کی جاچکی ہے
Posted On:
27 JAN 2021 1:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی،27/جنوری 2021،
وزارت خزانہ کے تحت محکمہ اخراجات نے 18 ریاستوں کو دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کے لیے امداد فراہم کرنے کی غرض سے 12351 کروڑ روپے کے بقدر کی رقم جاری کی ہے۔ یہ رقم 2020-21 کے مالی سال میں جاری کی گئی بنیادی امدادی رقوم کی دوسری قسط ہے۔
یہ گرانٹ ایسی 18 ریاستوں کو جاری کی گئی ہے، جنہوں نے وزارت پنچایتی راج کی سفارش پر پہلی قسط کا یوٹی لائیزیشن سرٹیفکیٹ فراہم کردیا ہے۔
مقامی اداروں کو جاری کی گئی امدادی رقوم 15ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق جاری کی گئی ہیں، تاکہ معاشرتی اثاثے قائم کیے جاسکیں اور مقامی اداروں کی مالی حالت بہتر بنائی جاسکے۔ یہ امدادی رقومات ان تمام تر سہ سطحی پنچایتی راج اداروں یعنی گاؤوں، بلاک اور ضلعی سطح کے اداروں کے لیے جاری کی گئی ہے، تاکہ گاؤوں اور بلاکوں میں وسائل بہم پہنچائے جاسکیں۔
15ویں مالیاتی کمیشن نے دیہی مقامی اداروں کے لیے دو طرح کے گرانٹوں کی سفارش کی تھی، جن میں بنیادی اور ملحقہ امدادی رقم شامل تھی۔ بنیادی امدادی رقوم متحد ہوتی ہیں اور ان کا استعمال مقامی اداروں کے ذریعے مخصوص اور محسوس کی جانے والی ضرورتوں کی تکمیل کے لیے کیا جاسکتا ہے، تاہم تنخواہوں یا دیگر ادارہ جاتی اخراجات کے لیے ان کا استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ملحقہ امدادی رقوم کا استعمال صفائی ستھرائی اور کھلے میں رفع حاجت سے مبرا انتظامات کی فراہمی اور پینے کے پانی کی فراہمی، بارانی پانی کو جمع کرکے بروئے کار لانے اور پانی کو ازسر نو لائق استعمال بنانے وغیرہ کے مقاصد کے لیے کیا جاسکتا ہے۔
مذکورہ گرانٹ دیہی مقامی اداروں کے لیے اضافی سرمایہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں مرکز اور ریاستی حکومت سے صفائی ستھرائی اور پینے کے پانی کے انتظام کے لیے مرکزی اسپانشر شدہ اسکیموں، مثلا سووچھ بھارت اور جل جیون مشن کے تحت دیگر مدوں میں امداد حاصل ہوتی رہتی ہے۔
ریاستوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ مرکزی حکومت سے رقومات حاصل ہونے کے بعد، کام کاج کے 10 دنوں کے اندر دیہی مقامی اداروں کو مذکورہ امدادی رقومات منتقل کردیں گی۔ 10 کام کاج کے دنوں کے علاوہ اس عمل میں کسی بھی طرح کی تاخیر کی صورت میں ریاستی حکومت کو مذکورہ امدادی رقم مع سود جاری کرنی پڑتی ہے۔
اس سے قبل دیہی مقامی اداروں کو بنیادی گرانٹوں کی پہلی قسط اور 14ویں مالیاتی کمیشن کے بقایہ جات، جو 18199 کروڑ روپے کے بقدر تھے، ریاستوں کو ماہ جون 2020 میں جاری کیے گئے تھے۔ بعد ازاں 15187.50 کروڑ روپے کی رقم بھی ریاستوں کو جاری کی گئی تھی، جو گرانٹس کی پہلی قسط تھی۔ اس طریقے سے بنیادی اور ملحقہ گرانٹوں کو ملا کر مجموعی طور پر 45738 کروڑ روپے کے بقدر کی رقم دیہی مقامی اداروں کے لیے ریاستوں کو محکمہ اخراجات کی جانب سے جاری کی جاچکی ہے۔ اب تک جاری کی گئی گرانٹوں کی ریاست وار رقومات کا گوشوارہ منسلک ہے۔
2020-21 میں دیہی مقامی اداروں کو جاری کی گئی گرانٹوں کا ریاست وار گوشوارہ
(کروڑروپے میں)
نمبر شمار
|
ریاستوں کے نام
|
جاری کی گئی مجموعی آرایل بی گرانٹ
|
1.
|
آندھرا پردیش
|
3137.03
|
2.
|
اروناچل پردیش
|
418.80
|
3.
|
آسام
|
802.00
|
4.
|
بہار
|
3763.50
|
5.
|
چھتیس گڑھ
|
1090.50
|
6.
|
گوا
|
37.50
|
7.
|
گجرات
|
2396.25
|
8.
|
ہریانہ
|
948.00
|
9.
|
ہماچل پردیش
|
321.75
|
10.
|
جھارکھنڈ
|
1266.75
|
11.
|
کرناٹک
|
2412.75
|
12.
|
کیرالہ
|
1221.00
|
13.
|
مدھیہ پردیش
|
2988.00
|
14.
|
مہاراشٹر
|
4370.25
|
15.
|
منی پور
|
88.50
|
16.
|
میگھالیہ
|
91.00
|
17.
|
میزورم
|
46.50
|
18.
|
ناگالینڈ
|
62.50
|
19.
|
اوڈیشہ
|
1693.50
|
20.
|
پنجاب
|
2233.91
|
21.
|
راجستھان
|
1931.00
|
22.
|
سکم
|
31.50
|
23.
|
تمل ناڈو
|
1803.50
|
24.
|
تلنگانہ
|
1385.25
|
25.
|
تری پورہ
|
143.25
|
26.
|
اترپردیش
|
7314.00
|
27.
|
اتراکھنڈ
|
430.50
|
28.
|
مغربی بنگال
|
3309.00
|
|
میزان
|
45737.99
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-868
ش ح۔ م ن ۔ ت ع۔
(Release ID: 1692622)
Visitor Counter : 209
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam