وزیراعظم کا دفتر

ہری پورا میں منعقد ہونے والا کل کا پروگرام ہمارے ملک کے لئے پیش کیے گئے نیتا جی بوس کے تعاون کے تئیں خراج عقیدت ہوگا وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کو، کل ان کے یوم پیدائش سے قبل خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 22 JAN 2021 5:39PM by PIB Delhi

یکے بعد دیگرے ٹوئیٹس کے تحت، جناب مودی نے کہاکہ  ’’کل، بھارت # پراکرم دیوس منائے گا جو کہ عظیم نیتا جی سبھاش چندر بوس کا یوم پیدائش ہے۔ ملک بھر میں منعقد ہونے والے مختلف پروگراموں میں سے ایک خاص پروگرام گجرات میں ہری پورا میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کریں، جو کہ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ہری پورا کا نیتا جی سبھاش چندر بوس سے ایک خاص تعلق ہے۔ تاریخی ہری پورا میں ہی نیتاجی بوس 1938 میں کانگریس پارٹی کے صدر بنے تھے۔ ہری پورا میں منعقد ہونے والا کل کا پروگرام ہمارے ملک کے لئے نیتاجی کے تعاون کے تئیں ایک خراج عقیدت ہوگا۔

نیتا جی بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر، میں 23 جنوری 2009 کے اس دن کو یاد کرتا ہوں جب ہم نے ہری پورا سے ای۔گرام وشواگرام پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ اس پہل قدمی نے گجرات کے آئی ٹی بنیادی ڈھانچے میں انقلاب برپا کیا اور ریاست کے دور دراز کے علاقوں میں ناداروں تک تکنالوجی کے فوائد بہم پہنچائے۔

میں ہری پورا کے عوام کی محبت کو فراموش نہیں کر سکتا، جنہوں نے مجھے اسی سڑک پر ایک وسیع جلوس سے گزارا، جس پر 1938 میں نیتا جی بوس جلوس کے دوران گزرے تھے۔ ان کے جلوس میں 51 بیلوں کے ذریعہ کھینچا جانے والا ایک سجا ہوا رتھ بھی شمال تھا۔ میں نے ہری پورا میں اس جگہ کا بھی دورہ کیا جہاں نیتا جی نے قیام کیا تھا۔

خدا کرے کہ نیتا جی سبھاش چندر بوس کے خیالات و نظریات ایک ایسا بھارت تعمیر کرنے میں ہمیں ترغیب فراہم کریں جس پر انہیں فخر ہو۔۔۔ ایک مضبوط، پراعتماد اور خود کفیل بھارت، جس کا انسانیت پر مرتکز طرزفکر آنے والے برسوں میں ایک بہتر کرۂ ارض بنانے کے لئے تعاون پیش کرے۔

****

ش ح ۔اب ن

U-718



(Release ID: 1691297) Visitor Counter : 135