وزارات ثقافت

حکومت نے 23جنوری کو ہر سال‘‘پراکرم دیوس’’ کے طور پر منانے کا اعلان کیا


23 جنوری کو ‘‘پراکرم دیوس’’ کے طور پر اعلان سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن کی اشاعت

Posted On: 19 JAN 2021 4:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:19،جنوری، 2021:حکومت ہند نے نیتاجی سبھاش چندر بوس کی 125ویں سالگرہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے جو 23جنوری 2021 سے شروع ہوگا۔ پروگراموں کو طے کرنے اور یادگار کی نگرانی اور رہنمائی کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ملک کے تئیں نیتاجی کی بے لوث خدمات اور بے پناہ جذبے کو سلام کرنے اور یاد کرنے کیلئے حکومت ہند ان کے یوم پیدائش 23 جنوری کو ہر سال ‘‘پراکرم دیوس’’ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو تحریک دی جاسکے، مشکلات میں صبر کے ساتھ کام کرنے، جیسے نیتاجی نے کیا تھا، کی تحریک دی جاسکے اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کیا جاسکے۔

23جنوری کو ‘‘پراکرم دیوس’’ کے طور پر اعلان سے متعلق گزٹ نوٹیفکیشن شائع کردیا گیا ہے۔

گزٹ نوٹیفکیشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 560



(Release ID: 1690100) Visitor Counter : 184