وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم 20جنوری کو پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین کے تحت اترپردیش کے 6 لاکھ سے زیادہ مستفیدین کو مالی امداد جاری کریں گے

Posted On: 19 JAN 2021 3:49PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:19،جنوری، 2021:وزیراعظم جناب نریندر مودی، 20 جنوری 2021 کو دوپہر 12 بجے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک پروگرام میں اترپردیش کے 6.1 لاکھ مستفیدین کو پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین (پی ایم اے وائی-جی) کے تحت تقریباً 2691 کروڑ روپئے  مالی امداد جاری کریں گے۔ اس موقع پر دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ بھی موجود رہیں گے۔ مالی امداد حاصل کرنے والوں میں 5.30 لاکھ ایسے مستفیدین ہوں گے جنہیں مالی امداد کی پہلی قسط حاصل ہوگی جبکہ 80 ہزار مستفیدین ایسے ہوں گے جنہیں دوسری قسط ملے گی اور جنہیں پی ایم اے وائی- جی کے تحت پہلی قسط پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

پردھان منتری آواس یوجنا-گرامین

وزیراعظم نے ‘‘2022 تک سبھی کو گھر’’دیے جانے کا اعلان کیا تھا، جس کے لئے 20 نومبر 2016 کو فلیگ شپ پروگرام پی ایم اے وائی-جی کا آغاز کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 1.26 کروڑ گھر پہلے ہی تعمیر کیے جاچکے ہیں۔ پی ایم اے وائی –جی کے تحت میدانی علاقوں میں ہر مستحق فرد کو گھر بنانے کیلئے 1.20 لاکھ روپئے جبکہ پہاڑی علاقوں (شمال مشرقی ریاستوں/ دور دراز کے علاقوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ/ آئی اے پی/ ایل ڈبلیو ای ضلعوں)کے لوگوں کو 1.30 لاکھ روپئے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

پی ایم اے وائی-جی کے مستفیدین کو گھر کے علاوہ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (ایم جی این آر ای جی ایس)  کے تحت غیرہنرمند مزدور کی اجرت دی جاتی ہے۔ ساتھ ہی بیت الخلاء کی تعمیر کیلئے سوچھ بھارت مشن – گرامین (ایس بی ایم-جی)، ایم جی این آر ای جی ایس یا دیگر وسائل سے 12000 روپئے کی مالی مدد دی جاتی ہے۔ اس اسکیم کو مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کی دیگر اسکیموں کے ساتھ بھی جوڑا گیا ہے۔ اس کے تحت مستفیدین کو ایل پی جی کنکشن کا فائدہ دینے کیلئے اُجولا یوجنا بجلی کنکشن اور صاف ستھرے پینے کے پانی تک رسائی کیلئے جل جیون مشن وغیرہ کو اس میں شامل کیا گیا ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:559



(Release ID: 1690088) Visitor Counter : 188