وزارتِ تعلیم

سال 2021 کے لیے جے ای ای اور نیٹ  کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی

Posted On: 19 JAN 2021 12:44PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19/جنوری 2021، سال 2021 کے لیے جے ای ای اور نیٹ  کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔  البتہ پچھلے سال کے برعکس اس سال امیدواروں کے پاس جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات میں سوالوں کا جواب دینے کےلیے متبادل حاصل ہوگا۔

جے ای ای (مین 2021) کے لیے نصاب پچھلے سال جیسا ہی رہے گا، لیکن طلبا کو 75 سوالوں ،(فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں ہر ایک میں 25 سوال) اور  90 سوالوں میں سے (فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں ہر ایک میں 30 سوال) کے جواب کےلیے متبادل دیے جائیں گے۔ جے ای ای (مین) 2020 میں 75 سوال تھے اور امیدواروں کو ان سبھی کا جواب دینا ضروری تھا۔ (25  پچیس سوال فزکس، کیمسٹری اور ریاضی میں)۔

نیٹ (یوجی) 2021 کے لیے قطعی پیٹرن کا ابھی اعلان کیا جانا ہے۔ البتہ پورے ملک میں کچھ بورڈس میں نصاب میں کمی کیے جانے کے پیش نظر نیٹ (یوجی) 2021 کے سوال نامے میں بھی جے ای ای (مین) کے خطوط پر متبادل دیے جائیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-547

ش ح۔   و ا ۔  ت ع۔

(19-01-2021)


(Release ID: 1689970) Visitor Counter : 315