صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت میں صحت یاب مریضوں کی کل تعداد زیر علاج مریضوں کی تعداد سے، ایک کروڑ سے بھی زیادہ ہے


روزانہ کی اموات کی تعداد، تقریباً 8 مہینے بعد کم ہوکر 145تک آگئی

Posted On: 18 JAN 2021 12:07PM by PIB Delhi

سنگ میل کی حیثیت رکھنے والی حصولیابی کے تحت صحت یاب مریضوں کی کل تعداد، زیر علاج مریضوں کی تعداد سے، آج ایک کروڑ سے بھی زیادہ ہوگئی۔

ملک میں آج صحت یاب مریضوں کی کل تعداد 1,02,11,342ہوگئی ہے، جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 2,08,012ہے۔اِن دونوں تعداد کے دوران فرق بتدریج 1,00,03,330ہوگیا ہے۔ ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کے مقابلے ، کل صحت یاب مریضوں کی تعداد تقریباً50 گنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی بھارت میں صحت یابی کی شرح 96.59فیصد ہوگئی ہے۔

ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 14,457افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جبکہ پچھلے 24 گھنٹے میں نئے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 13,788ہے۔

 

002.jpg

 

چونکہ بھارت کے روزانہ متاثرہ کیسوں کی تعداد میں لگاتار کمی آرہی ہے۔ ملک میں کووڈ-19 کی وجہ سے روزانہ ہونے والی اموات میں بھی لگاتار کمی آرہی ہے۔ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 150سے بھی کم اموات (145)ریکارڈ کی گئی ہیں۔یہ تعداد تقریباً 8 مہینے کے بعد واقع ہوئی ہے۔(7 مہینے 23 دن)۔

 

003.jpg

 

مندرجہ ذیل  گراف میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مختلف ریاستوں میں روزانہ اموات کی تعداد دکھائی گئی ہے۔15ریاستوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی  ہے۔ 13 ریاستوں میں ایک سے پانچ  موتیں روزانہ ہوئی ہیں۔ 4ریاستوں میں 5 سے 10 اموات ہوئی ہیں۔ ایک ریاست میں 10 سے 20 اموات ہوئی ہیں اور 20 سے زیادہ ریاستوں میں محض 2 اموات ہوئی ہیں۔

 

004.jpg

71.70فیصد نئے صحت یاب مریضوں کا تعلق، 7 ریاستوں ؍ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے۔

کیرالہ میں ایک دن میں نئے  صحت یاب مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 4,408کی اطلاع دی گئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں مہاراشٹر میں 2,342صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد کرناٹک میں 855 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

 

005.jpg

چھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نئے کیسز کی شرح 76.17 فیصد ہے۔

کیرالہ میں نئے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 5,005ہے۔ اس کے بعد نئے کیسز کی تعداد مہاراشٹر اور کرناٹک میں بالترتیب 3,081 اور 745ہے۔

 

006.jpg

 

پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 7 ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کل اموات میں سے 83.45 فیصد اموات کی اطلاع ملی ہے۔

مہاراشٹر میں 50 اموات کی خبر ہے۔ کیرالہ میں بھی 21 اموات ہوئی ہیں، جبکہ مغربی بنگال میں 12 اموات کی تازہ خبر ہے۔

 

007.jpg

 

*************

 

ش ح۔اس ۔ ن ع

 (U: 502)



(Release ID: 1689633) Visitor Counter : 241