صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان نے ایک اہم سنگ میل کو عبور کیا۔ پہلی مرتبہ کورونا کے فعال معاملات کُل معاملات کے 2فیصد سے کم


پچھلے 23 دنوں سے یومیہ اموات کے معاملے 300 سے کم

ہندوستان میں پچھلے 10 دنوں سے نئے یومیہ معاملات کی تعداد 20 ہزار سے کم

Posted On: 17 JAN 2021 12:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی:17،جنوری، 2021:ہندوستان میں یومیہ کورونا کے نئے معاملات میں تیزی سے گرافٹ کا دور جاری ہے  اور اسی کے ساتھ ساتھ فعال معاملات میں بھی کمی درج کی جارہی ہے۔

پہلی مرتبہ ہندوستان کے کُل تصدیق شدہ معاملات میں سے فعال معاملے 2فیصد (1.98) فیصد سے نیچے پہنچ گئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 15144 یومیہ معاملے درج کیے گئے ہیں۔ ملک کے فعال معاملات کی تعداد میں 208826 تک گرافٹ ہوئی ہے۔ گزشتہ 10 دنوں سے یومیہ نئے معاملات کی تعداد 20000 سے کم ہے۔

یہ تصویر پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں ہوئے بدلاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔ کیرل میں 922 اضافی معاملات کے ساتھ سب سے زیادہ مثبت تبدیلی درج کی ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں 433 معاملات کی گرافٹ کے ساتھ سب سے زیادہ منفی بدلاؤ دکھائی دیتا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 17170 نئے مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ صحتیاب ہوئے مریضوں کی تعداد اب 96.58 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ کُل صحتیاب ہوئے معاملے 10196885 ہے۔ یہ معاملات فعال معاملات سے 9988059 (48.83 گنا زیادہ) سے متجاوز ہے۔

دس ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں نئے صحتمندی کے معاملات 80.53 فیصد ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کیرل نے ایک دن میں 5011 نئے صحتیاب ہوئے معاملوں کے ساتھ سب سے زیادہ تعداد میں ریکوری درج کی ہے۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3039 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اترپردیش میں 903 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 81فیصد نئے معاملات ہیں۔

5960 یومیہ نئے معاملوں کے ساتھ کیرل میں سب سے زیادہ معاملے درج ہونے کا عمل جاری ہے۔ اس کے بعد بالترتیب مہاراشٹر اور تملناڈو میں 2910 اور 610 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

ہندوستان میں یومیہ ہونے والی اموات میں بھی مسلسل کمی درج کی جارہی ہے پچھلے 23 دنوں میں ہندوستان میں یومیہ اموات 300 سے کم درج کی گئی ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں چھ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں سے 181 اموات کے معاملے یعنی 66.30فیصد درج کیے گئے ہیں۔

مہاراشٹر میں 52 اموات درج کی گئی ہے جبکہ کیرل میں 27 اور مغربی بنگال میں اموات کے 15 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔

 

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 478


(Release ID: 1689502) Visitor Counter : 254