وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 18 جنوری کو احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے مرحلہ  2 اور سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھومی پوجن کریں گے

Posted On: 16 JAN 2021 8:22PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 16 جنوری     وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ  مرحلہ II  اور سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھومی پوجن کریں گے۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر ، مرکزی وزیر داخلہ ، گجرات کے وزیر اعلی اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر موجود ہوں گے۔ میٹرو پروجیکٹ ان شہروں کو ماحول دوست ‘ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم’ فراہم کرے گا۔

احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے مرحلہ II کے بارے میں

احمدآباد میٹرو ریل پروجیکٹ کے مرحلہ  II دو راہداریوں کے ساتھ 28.25 کلومیٹر طویل ہے۔ راہداری -1 22.8 کلومیٹر لمبی ہے اور موتیرا اسٹیڈیم سے مہاتما مندر تک پھیلی ہوئی ہے۔راہداری -2 5.4 کلومیٹر طویل  ہے اور یہ جی این ایل یو  سےجی آئی ایف ٹی سٹی تک محیط ہے۔ مرحلہ  2 منصوبے کی کل لاگت 5،384 کروڑ روپئے ہے۔

سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کے بارے میں

سورت میٹرو ریل پروجیکٹ 40.35 کلومیٹر طویل ہے اور اس میں دو راہداری ہیں۔ راہداری -1 21.61 کلومیٹر لمبی ہے اور سرتھنا سے ڈریم سٹی تک پھیلی ہوئی ہے۔ راہداری -2 18.74 کلومیٹر طویل ہے اور بھیسان سے سرولی تک محیط ہے۔ اس منصوبے کی کل لاگت 12،020 کروڑ روپے ہے۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض (

U-474



(Release ID: 1689372) Visitor Counter : 184