وزیراعظم کا دفتر

اسٹارٹ اپس بھارت کو خود منحصر بنانے میں ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں:وزیر اعظم مودی

Posted On: 16 JAN 2021 9:10PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کورونا بحران کے دوران آتم نربھرتا کے تئیں بھارت کے اسٹارٹ اپس کے رول کی تعریف کی ہے۔ وہ ’پرارمبھ: اسٹارٹ اپ انڈیا انٹرنیشنل سمٹ‘ سے آج ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

وزیر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 45 فیصد اسٹارٹ اپس دوسرے اور تیسرے درجے کے شہروں میں واقع ہیں۔ اور یہ مقامی مصنوعات کے لیے  برانڈ امبیسڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہر ریاست اپنے مقامی وسائل کے مطابق ان اسٹارٹ اپس کی مدد کر رہی ہے اور ان کی آبیاری کر رہی ہے۔ اس وقت ملک کے 80 فیصد اضلاع اسٹارٹ اپ انڈیا مشن کا حصہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ خوراک اور زراعت کے شعبے میں نئے امکانات  ہیں کیونکہ لوگ اپنی خوراک کے بارے میں زیادہ حساس ہوتے جارہے ہیں۔ بھارت میں ان شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی ہے اور ایک لاکھ کروڑ روپئے کے سرمایے سے ایک ایگری انفرا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ان نئے امکانات کے ساتھ اسٹارٹ اپس کسانوں کے ساتھ تال میل کر رہے ہیں اور مصنوعات کو آسانی کے ساتھ اور معیاری اعتبار سے کھیتوں سے میز تک لانے کےلیے ایک اہم رول ادا کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کورونا بحران کے دوران آتم نربھرتا میں ان کے رول کو اجاگر کیا۔ اسٹارٹ اپس نے سنیٹائزروں، پی پی ای کٹس اور متعلقہ سپلائی چین کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ایک بڑا کردار ادا کیاہے۔ انھوں نے مقامی ضرورتوں  مثلاً دال چاول وغیرہ گھروں پر دواؤوں کی فراہمی، صف اول کے جانبازوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے اور آن لائن کتابیں وغیرہ کی فراہمی میں ایک کھرا رول ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے مصیبت کے وقت میں موقع تلاش کرنے کے اسٹارٹ اپس جذبے کی تعریف کی اور مصیبت کے زمانے میں انھوں نے جو اعتماد پیدا کیا ہے اس کی ستائش کی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.464



(Release ID: 1689361) Visitor Counter : 85