صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کووڈ-19 کے ٹیکے کی شروعات


ڈاکٹر ہرش وردھن نے کل سے شروع ہونے والے ملک گیر ٹیکہ کاری ابھیان کی تیاریوں کا جائزہ لیا، مرکزی وزارت صحت میں واقع کووڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا

مرکزی وزیر نے کووڈ-19 کے ٹیکوں سے وابستہ الجھن کو دور کیا،اندرون ملک تیار کردہ ٹیکوں کے اثرات کے بارے میں ملک کو واقف کرایا

Posted On: 15 JAN 2021 5:23PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:15،جنوری، 2021:صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کل سے شروع ہونے والے ملک گیر کووڈ-19 ٹیکہ کاری ابھیان کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مرکزی وزیر نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے نرمان بھون احاطے میں قائم کردہ خصوصی کووڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کل 16 جنوری 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہری جھنڈی دکھاکر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے ملک گیر ابھیان کے پہلے مرحلے کی شروعات کریں گے۔ اس ٹیکہ کاری پروگرام میں پورے ملک کے ہر ایک کونے کو شامل کیا جائیگا۔ اس میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر ا نتظام علاقوں کے کُل 3006 ٹیکہ کاری مقامات ہوں گے جوکہ باقاعدگی سے پورے ابھیان کے دوران آپس میں جڑے رہیں گے۔ ہر ایک ٹیکہ کاری مرکز پر کل تقریباً 100 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائیگا۔ اس ٹیکہ کاری ابھیان کی یوجنا ترجیح کے حامل گروپوں کی شناخت کرکے مرحلہ وار طریقے سے بنائی گئی ہے۔ اس مرحلے میں آئی سی ڈی ایس (انٹیگریٹیڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز) کے ورکر سمیت سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کے صحت ورکروں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

کووڈ کنٹرول روم کے اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر ہرش وردھن نے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے ذریعے تیار کردہ ایک آن لائن ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو۔ون جس کا استعمال ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام کو چلانے میں کیا جائیگا، کے کام کاج کےہر ایک پہلو کی تفصیل سے جانچ کی۔ یہ ٹیکے کے اسٹاک، ذخیرے کیلئے درجہ حرارت اور کووڈ-19 ٹیکے کے مستفیدین کی ذاتی طور پر نگرانی سے وابستہ حقیقی جانکاری کی سہولت فراہم کریگا۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم قومی، ریاستی اور ضلعی سطح پر پروگرام منتظمین کو ٹیکہ کاری سیشن منعقد کرنے میں تعادن کریگا۔ یہ انہیں مستفیدین کے کووریج ٹیکہ کاری سیشن کو چھوڑنے والے مستفیدین منصوبہ بند سیشن اور ٹیکے کے استعمال کی نگرانی کرنے میں مدد کریگا۔

مرکزی وزیر نے کو-ون  پر سبھی غیر ترجیحی گروپوں کیلئے مستفیدین کے رجسٹریشن پیج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اس سافٹ ویئر کو رجسٹریشن کیلئے مجاز مختلف دستاویزوں کے علاوہ اضافی چناوی ڈیٹا بیس کے ساتھ جوڑ کر اسے مستفیدین کے ساتھ پری پاپولیٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

خصوصی کووڈ کنٹرول روم وبا کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ڈیٹا کے گہرائی سے تجزیے کے ساتھ کووڈ-19 سے متعلق ملک بھر سے موصولہ ضلع وار ڈیٹا کی نگرانی کے وسیع ابھیان میں شامل رہا ہے۔ اس خصوصی کنٹرول روم کے ذریعے پچھلے کئی مہینوں سے حکومت اموات کی شرح، انفیکشن کی شرح اور دیگر پیرامیٹر پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ جس کی بنیاد پر گزشتہ کئی مہینوں سے وبائی مرض پر قابو پانے کیلئے ایک حکمت عملی مسلسل تیارکی جارہی ہے۔ یہ کنٹرول روم مختلف ملکوں کے ذریعے اس وبا کے خلاف ان کے ردعمل نظام کے ایک حصے کے طور پر اپنائی جارہی بہترین حکمت عملی پر نگاہ رکھنے اور انہیں درج کرنے میں مدد کررہا ہے اور ان حکمت عملیوں کو بھارت کیلئے اہم سیکھ کے طور پر تبدیل کررہا ہے۔

مرکزی وزیر نے ‘کمیونیکیشن کنٹرول روم’ جوکہ کووڈ-19 ٹیکوں کے بارے میں غلط معلومات اور افواہ پھیلانے والوں پر کڑی نظر رکھ رہا ہے، کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایڈمنسٹریٹیو مشینری کو مفاد پرست لوگوں کے ذریعے پھیلائی جارہی غلط معلومات کی مہم ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا مشورہ دیا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووڈ-19 کے خلاف اپنی آبادی کو ٹیکہ لگانے کی بھارت کی یہ مہم دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہوگی۔ مرکزی وزیر نے اس بات کو دوہرایا کہ ملک میں تیار کردہ ٹیکوں کووی شیلڈ اور کوویکسین نے تحفظ اور مدافعی صلاحیت کو ثابت کیا ہے اور وہ اس وبا کو کنٹرول کرنے میں سب سے اہم ذریعہ ہے۔

 

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO:418


(Release ID: 1689122) Visitor Counter : 185