صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد مزید بڑھ کر 2.13 لاکھ
بھارت میں روزانہ ملنے والے معاملوں میں کمی کا رجحان جاری : گزشتہ 24 گھنٹے میں 15590 معاملے درج
Posted On:
15 JAN 2021 1:10PM by PIB Delhi
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی مجموعی تعداد میں مسلسل کمی کارجحان جاری ہے۔ آج یہ تعداد مزید کم ہو کر 2.13 لاکھ(213.027) ہوگئی۔
ملک میں حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کے روزانہ درج ہونے والے نئے معاملوں کی تعداد کم ہو کر 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں درج ہونے والے نئے معاملے 15.590 ہیں۔ جب کہ پچھلے 24 گھنٹے میں 15.975 افراد کو صحت یاب ہونے پر اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
پچھلے سات دنوں میں بھارت میں فی دس لاکھ کی آبادی پر نئے معاملوں کی تعداد 87 رہی۔ یہ دنیا میں سب سے کم تعداد میں سے ایک ہے۔ روس، جرمنی، برازیل، فرانس، اٹلی، امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک سے موازنہ کیاجائے تو یہ تعداد خاصی کم ہے۔
صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 10162738 ہے۔ زیر علاج معاملوں اور صحت یاب ہونے والے افراد کے درمیان کا فرق مسلسل بڑھ کر 99 لاکھ کو پار کرگیا ہے اور فی الحال یہ تعداد9949711 ہے۔
باز یاب ہونے والے نئے معاملوں میں فرق نئے معاملوں سے بھی زیادہ ہے،جس سے بازیابی کی شرح آج بہتر ہو کر 96.52 فیصد ہوگئی۔
دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 81.15 فیصد باز یاب ہونے والے نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ بازیاب ہونے والے افراد کی تعداد درج کی گئی ہے جس میں 4337 باز یاب ہونے والے نئے معاملے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 3309 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ چھتیس گڑھ میں 970 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
نئے معاملوں کے 77.56 فیصد سات ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔
کیرالہ میں مسلسل سب سے زیادہ5490 نئے معاملے درج کئے جارہے ہیں ۔ وہیں مہاراشٹر میں3579، جب کہ مغربی بنگال میں680 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 191 اموات درج کی گئی۔
نئی اموات کا چھ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں73.30 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (70) اموات ہوئی ہے۔ کیرالہ اور مغربی بنگال میں اموات کی تعداد تقریباً 19 اور 17 ہے۔
گزشتہ سات دنوں میں بھارت میں فی دس لاکھ کی آبادی پر صرف 1 نئی اموات درج کی گئی ۔1.44 فیصد کی شرح اموات کے ساتھ بھارت میں فی دس لاکھ کی آبادی پر مرنے والوں کی تعداد دنیا میں سب سے کم میں سے ایک ہے۔
******
ش ح ۔ا م۔ ر ض
U-NO.406
(Release ID: 1688775)
Visitor Counter : 218