صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
پچھلے7 دنوں سے ہندوستان میں یومیہ 20000 سے بھی کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں
اموات کی تعداد میں نمایاں کمی آرہی ہے، پچھلے 20 دنوں میں یومیہ اموات کی تعداد 300سے بھی کم رہی
بائیس (22) ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں میں اموات کی شرح قومی اوسط سے کم رہی
ابتدائی طورپر حاصل کووڈشیلڈ اور کوویکسین ویکسین کی 1.65 کروڑخوراک تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں کو دے دی گئیں
Posted On:
14 JAN 2021 10:44AM by PIB Delhi
ہندوستان میں روزانہ نئے معاملات میں کمی آنے کا رجحان بدستور جاری ہے۔پچھلے 7دنوں میں یومیہ 20000 سے کم نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں صرف16946 لوگ کووڈ سے متاثر پائے گئے ہیں۔اس دوران ہندوستان میں 17652 نئے مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح فعال معاملات میں 904 معاملات کی کمی آئی ہے۔
ہندوستان میں یومیہ اموات میں کمی آنے کا سلسلہ جاری ہے۔پچھلے 20 دنوں میں یومیہ 300سے بھی کم اموات ہوئی ہیں۔
ہندوستان میں اموات کی آج کی شرح 1.44 فیصد ہے۔22 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوں میں اموات کی شرح قومی اوسط سے کم ہوگئی ہے۔
ملک میں فعال معاملات کی تعداد 213603 ہے ۔ متاثر پائے جانے والے مجموعی معاملات میں فعال معاملات کا حصہ مزیدگھٹ کر 2.03 فیصد ہوگیاہے۔
پچیس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں سرگرم معاملات 5000 سے کم ہیں۔
ہندوستان کی مجموعی بحالیوں کی تعداد آج کی تاریخ میں 10146763 ہے ۔ بحالی کی شرح بھی بڑھ کر 95.52 فیصدہوگئی ہے۔ 82.67فیصد نئے بحال معاملات کاتعلق 10 ریاستوں اور مرکزکےزیر انتظام خطوں سے ہے۔
کیرالہ میں ایک دن میں 5158 نئے بحالی کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں مہاراشٹر میں 3009 لوگ بحال ہوئے ہیں۔چھتیس گڑھ میں یہ تعداد 930 رہی۔
76.45 فیصد نئے معاملا ت کاتعلق 7ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہے۔
کیرالہ میں 6004 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ یومیہ نئے کیس وہاں بدستور سب سے زیادہ سامنےآرہےہیں۔ اس کے بعد نمبر مہاراشٹر اور کرناٹک کا آتا ہے ، جہاں بالترتیب 3556 اور 746 نئےکیس سامنے آئے ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوںمیں 198 اموات کی اطلاعات ملی ہیں۔
75.76 فیصدنئی اموات 6ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام خطوںمیں ہوئی ہیں۔ سب سے زیادہ 70 اموات مہاراشٹر میں ہوئی ہیں۔ کیرالہ اور مغربی بنگال میں بالترتیب یومیہ 26 اور 18 اموات کی اطلاع ملی ہے۔
ملک بڑے پیمانے پر کووڈ -19 ویکسین لگانا شروع کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اس کا آغاز 16 جنوری 2021 سے ہورہا ہے۔
ابتدائی طورپر حاصل کووی شیلڈ اور کوویکسین ویکسین کی 1.65 کروڑخوراک تمام ریاستوں اور مرکزکےزیر انتظام خطوں کو دے دی گئی ہیں۔ یہ تقسیم صحت کی دیکھ ریکھ کرنے والے کارکنوں کی تعداد کی مناسبت سے کی گئی ہے۔لہٰذا ویکسین کی خوراک کی تقسیم کے معاملے میں کسی ریاست کےخلاف کسی امتیاز کا سوال ہی نہیں اٹھتا ۔ ویکسین کی خوراک کی یہ پہلی قسط ہے اور آنے والے ہفتوں میں اس فراہمی کا سلسلہ مسلسل جاری رہے گا۔لہٰذا فراہمی میں کمی کے تعلق سے کسی بھی طرح کا اندیشہ مکمل طورپرغلط اور بے بنیادہے۔
ریاستوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 10فیصدریزرو اور نقصان کا لحاظ رکھتے ہوئے ٹیکہ کاری کے سیشنز کااہتمام کریں او ر یومیہ اوسطاََ 100ٹیکے لگائیں ۔ریاستوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹیکہ لگانے کی جگہوں پر یومیہ ٹیکہ لگانے کی تعداد غیرمعقول حد تک بڑھانے میں کسی غیرضروری عجلت سے کام نہ لیں ۔
ریاستوں اور مرکزکےزیر انتظا م خطوں کو یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ ٹیکہ لگانے کے ان مقامات کی تعدادجنہیں یومیہ بنیاد پر متحرک کیا جائے گا ، قاعدے سے بڑھائیں تاکہ یہ عمل مستحکم طورپر آگے بڑھے۔
*************
ش ح۔ع س ۔رم
U- 370
(Release ID: 1688480)
Visitor Counter : 200
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Malayalam