وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ملک میں ایوین انفلوئنزا کی صورتحال
Posted On:
08 JAN 2021 3:33PM by PIB Delhi
نئی دہلی 8 جنوری 2021:ہریانہ کے پنچکلا ضلع کے دوپولٹری فارموں کے مرغ مرغیوں کے نمونوں کی ICAR-NIHSADسے برڈ فلو کی پازیٹیو رپورٹ آنے کے بعد اور گجرات کے جونا گڑھ ضلع میں مقام بدلنے والے پرندوں، راجستھان کے سوائی مادھوپور ،پالی،جیسلمیر اور موہر ضلعوں میں کوّؤں میں یہ پائے جانے کے بعد محکمے نے متاثرہ ریاستوں کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ برڈ فلو سے متعلق ایکشن پلان کے مطابق بیماری کی روک تھام کریں ۔ اب تک 6 ریاستوں سے اس بیماری کی مصدقہ اطلاعات ملی ہیں۔(کیرلا، راجستھان، مدھیہ پردیش، ہماچل پردیش، ہریانہ اور گجرات) پتہ چلا ہے کہ کیرلا کے دونوں ضلعوں میں مرغ مرغیوں کو ٹھکانے لگانے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ جراثیم سے پاک کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
جو ریاستیں ابھی تک برڈ فلو سے متاثر نہیں ہیں ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پرندوں میں غیر معمولی اموات پر نظر رکھیں اور اس کی فوراً اطلاع دیں تاکہ ضروری اقدامات تیزی سے کئے جاسکیں۔
مرکزی ٹیمیں کیرلا، ہریانہ اور ہماچل پردیش کے متاثرہ علاقوں میں تعینات کی گئی ہیں جو وبائی پہلوؤں پر چھان بین کریں گی۔
دہلی کے ہست سال گاؤں کے ڈی ڈی اے پارک میں بھی سولہ پرندوں کی غیر معمولی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ قومی راجدھانی خطے NCT کے مویشی پروری محکمے نے مبینہ طور سے احتیاطی اقدامات کئے ہیں اور نمونوں کو ICAR-NIHSADبھیجا ہے اور جانچ کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
پولٹری کسانوں اور عام لوگوں(انڈے اور چکن کھانے والوں) میں اس بیماری کے بارے میں بیداری پھیلانا انتہائی اہم ہے۔ AHD کے سکریٹری کی جانب سے وزارت صحت کو مکتوب بھیجا گیا ہے تاکہ انڈے اور چکن کھانے والوں میں اعتماد بحال کیا جاسکے۔ وزارت صحت کی طرف سے اس سلسلے میں ایڈوائزری جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ افواہوں کی وجہ سے صارفین کا کھویا اعتماد پھر سے حاصل کیا جاسکے۔ اس کے علاوہ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پولٹری یا پولٹری اشیاء کے محفوظ ہونے کے بارے میں بیداری پیدا کریں جو اُبال کر یا پکا کر کھانے کے لائق ہیں۔ یہ بیداری پیدا کرنے کے لئے مرکز مطلوبہ تعاون رہے گا۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-219
(Release ID: 1687192)
Visitor Counter : 204
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam