صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ہندوستان میں روز مرہ کے کم معاملات کی رپورٹنگ کا سلسلہ جاری :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 18139نئے معاملے رپورٹ کیے گئے
ایکٹیو معاملوں کی تعداد میں تخفیف کا سلسلہ جاری:کم ہو کر 2.25لاکھ تک گر گئی
سارس۔کوو۔2 وائرس کی نئے قسم سے مجموعی طور سے 82افراد متاثر پائے گئے
Posted On:
08 JAN 2021 12:06PM by PIB Delhi
نئی دہلی،08 جنوری ، 2021 ، ہندوستان میں روز مرہ کے نئے معاملات میں تیزی سے کمی کا رجحان سامنے آرہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 18139نئے معاملے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
نئے معاملات میں تیزی کے ساتھ کمی سے مجموعی ایکٹیو معاملات میں تخفیف یقینی ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو معاملات کی مجموعی تعداد آج 225449 رہی۔ مجموعی پازیٹو معاملات میں ایکٹیو معاملات کا حصہ کم ہو کر 2.16فیصد ہوگیا ہے۔
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 20539مریضوں کی ریکوری کے ساتھ ہی مجموعی پازیٹیو معاملات سے 2634معاملات کے کم ہوئے ہیں۔
تصویر میں گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ایکٹیو معاملات میں تبدیلی دکھائی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں 307معاملات کے اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ پازیٹو معاملات میں تبدیلی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کیرالہ میں 613معاملات کی کمی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ منفی تبدیلی ر یکارڈ کی گئی ہے۔
ریکوری شدہ مجموعی کیسوں کی تعداد حالیہ ہی میں ایک کروڑ کے نشانہ کو پار کر گئی ہے۔ روز مرہ کے ریکوری کے معاملات میں اضافے کے ساتھ تعداد میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے، جو آج 10037398رہی۔ ریکوری کی شرح بھی بڑھ کر 96.39فیصد ہوگئی ہے۔
نئے ریکوری شدہ معاملات میں 79.96فیصد دس ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
5639نئے ریکور شدہ معاملات کے ساتھ ہی کیرالہ میں ایک دن میں سب سےز یادہ ریکوری کے معاملات رجسٹرد کئے گئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر میں 3350افراد ریکور ہوگئے، جس کے بعد مغربی بنگال میں 1295افراد نے ریکور کیا۔
نئے معاملات میں سے 81.22کیس دس ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کئے گئے ہیں۔ کیرالہ سے سب سے زیادہ روزانہ کے نئے معاملات رپورٹ کیے گئے ہیں، جن کی تعداد 5051رہی۔ اس کے بعد مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ میں بالترتیب 3729اور 1010نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ24گھنٹوں کے دوران معاملات سے متعلق 234اموات کی خبر موصول ہوئی ہے۔
نئے اموات میں سے 67.50اموات 8ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے رپورٹ کی گئی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سےز یادہ اموات (72)، کیرالہ اور دہلی میں بالترتیب 25 اور 19 روز مرہ کی اموات کی رپورٹ ملی ہے۔
فی دس لاکھ آبادی پر ہندوستان کی اموات کی شرح 109 ہے۔ 18ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ آبادی میں اموات قومی اوسط کے مقابلے میں کم ہے۔
دوسری جانب 17ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فی دس لاکھ آبادی پر اموات کی شرح قومی اوسط کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
دہلی میں فی دس لاکھ آبادی پر اموات کی سب سے زیادہ شرح ہے۔ (569)
ناول کورونا وائرس کی نئی قسم سے متاثر ہونے والی معاملات کی مجموعی تعداد اب 82 ہوگئی ہے، جو سب سے پہلے برطانیہ سے رپورٹ کیا گیا تھا۔
ایچ ایف ڈبلیو ؍ کووڈ ریاستی اعداد وشمار ؍ 8جنوری 2021؍1
*****
م ن ۔ ا ع۔ع ح
U No:214
(Release ID: 1687093)
Visitor Counter : 235
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam