وزارت خزانہ
وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی
Posted On:
06 JAN 2021 5:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی 6 جنوری2021: خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں آبی وسائل، ندیوں کی ترقی اور گنگا کی بہتری محکمے اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن(NIP) پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے ایجنڈے میں NIP پروجیکٹوں کی پیش رفت، اب تک ہوئے اخراجات اور پروجیکٹ عمل آوری کو تیز کرنے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کرنا شامل تھا۔ وزیر خزانہ کی یہ مختلف وزارتوں اور محکموں کے ساتھ NIP پر وجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے دوسری میٹنگ تھی۔
میٹنگ میں وضاحت کی گئی کہ عالمی وبا کے باوجود NIPنے خاطر خواہ پیش رفت میں کامیابی حاصل کی ہے۔ NIP کا 6835 پروجیکٹوں کے ساتھ آغاز ہوا تھا جو اب تک 7300 پروجیکٹوں سے زیادہ پر محیط ہے۔ بہت سی وزارتوں اور محکموں نے پروجیکٹ عملدرآمد اور اخراجات میں اچھی پیش رفت کی ہے خاص طور سے ایف وائی 21 کے کیو 2 ہیں۔ اس کے علاوہ زیادہ تروزارتوں / محکموں نے ایف وائی 20 کے مقابلے ایف وائی 21 میں خاطر خواہ طور پر اونچے انفرا اخراجات کا نشانہ رکھا۔
جائزہ میٹنگ میں ان دو وزارتوں/ محکموں کے ذریعہ سالانہ نشانوں اور حاصل شدہ اخراجات کے ساتھ انفرااخراجات کے علاوہ عمل میں تیزی لانے کے لئے ان کے کئے گئے اقدامات پر بھی غور کیا۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت 80 ہزار 915 کروڑ روپے کی لاگت والے 24 پروجیکٹوں اور آبی وسائل محکمے کے تحت 2 لاکھ 79 ہزار 604 کروڑ روپے کی لاگت والے 10 بڑے منصوبوں کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا اور ان منصوبوں پر عمل درآمد میں اگر کوئی رکاوٹ آرہی ہے تو ان پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے محترمہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ NIP بھارت کے شہریوں کو عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ مہیا کرانے اور ان کی زندگی آسان بنانے کی حکومت ہند کی پہل کا حصہ ہے۔ وزیر خزانہ نے دونوں وزارتوں/ محکموں سے کہا کہ وہ تمام NIP منصوبوں کی بروقت اور مؤثر تکمیل کریں اور جو معاملے ابھی تک حل نہیں ہوئے ہیں انھیں ریاستی سرکاروں اور دیگر وزارتوں کے ساتھ مل کر جلد حل کریں۔ وزارتوں اور محکموں سے یہ بھی کہا گیا کہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے ساتھ بات چیت کرکے سرمایہ کاری کے امکانات والے منصوبوں کو فروغ دیں۔ وزارتوں پر اس بات کے لئے بھی زور دیا گیا کہ وہ نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن ڈِش بورڈ کا معیار بہتر بنائیں تاکہ بہ آسانی آن لائن نگرانی ہوسکے۔
****
م ن۔ر ف۔ س ا
U-160
(Release ID: 1686698)
Visitor Counter : 195
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam