صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

بھارت کے فعال معاملوں میں گراوٹ مسلسل جاری، فعال معاملوں کی تعداد2.5لاکھ سے نیچے پہنچی


پچھلے 37 دنوں سے یومیہ ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ اور نئے معاملوں میں کمی درج کی جا رہی ہے

Posted On: 03 JAN 2021 9:55AM by PIB Delhi

بھارت کے فعال معاملوں میں گراوٹ مسلسل جاری ہے۔ کل فعال معاملوں کی تعداد آج2.5لاکھ (2،47،220 ) سے نیچے پہنچ گئی ہے۔

یہ یومیہ نئے مریضوں کے ٹھیک ہونے کے معاملوں کی شرح کے بڑھنے اور اموات شرح میں کمی آنے کے سبب ممکن ہوا ہے۔ بھارت کے موجودہ فعال معاملوں میں کل تصدیق شدہ معاملے صرف2.39فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 20،923 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور فعال معاملوں میں 2963 کی گراوٹ آئی ہے۔

29 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں 10،000 سے کم فعال معاملے ہیں۔

پچھلے 37 دنوں سے ملک میں درج کئے گئے ٹھیک ہوئے معاملوں کی تعداد یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں یومیہ نئے معاملوں کی تعداد 18،177 ہے۔ جبکہ 20،923 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ٹھیک ہوئے مریضوں کے معاملوں کی تعداد میں اضافہ سے آج ٹھیک ہونے کی شرح میں96.16فیصد تک کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔

کل ٹھیک ہوئے معاملوں کی تعداد 99،27،310 ہے۔ ٹھیک ہوئے معاملوں کی تعداد اور فعال معاملوں کی تعداد کے درمیان فرق مسلسل بڑھ رہا ہے اور حال میں یہ 96،80،090 پر ہے۔

نئے ٹھیک ہوئے معاملوں میں سے78.10فیصد 10 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں سے ہیں۔

کیرالہ نے ایک دن کی 4985 نئے زیادہ سے زیادہ مریضوں کے ٹھیک ہونے کی جانکاری دی ہے۔ مہاراشٹر میں ٹھیک ہوئے مریضوں کی تعداد 2،110 ہے اور اس کے بعد چھتیس گڑھ میں ٹھیک ہوئے لوگوں کی تعداد 1،963 ہے۔

81.81فیصد نئے معاملوں کی تصدیق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے کی گئی ہے۔

کیرالہ میں سب سے زیادہ یومیہ 5328 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 3،218 نئے معاملوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ چھتیس گڑھ میں 1147 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں 217 اموات درج کی گئی ہیں۔

دس ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں میں69.59فیصد نئی اموات درج کی گئی ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات (51) درج ہوئی ہیں۔ مغربی بنگال اور کیرالہ میں بالترتیب 28 اور 21 یومیہ اموات درج کی گئی ہیں۔

 

***************

 

م ن ۔ ن ا۔ م ف

U.No:62

 



(Release ID: 1685809) Visitor Counter : 155