ریلوے کی وزارت
بھارتی ریلوے نے آن لائن ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے اپ گریڈڈ ای-ٹکٹنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز کیا
ریلوے، کامرس وصنعت،صارفین کے اُمور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے ویب سائٹ اور ایپ کا آغاز کیا
مسافروں کے لیے نئے سال کا تحفہ
مرکزی وزیر نے کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے اور اس کے خلاف جیت کو یقینی بنانے میں ریل پریوار کی خدمات کی تعریف کی، ریلوے کے مستقبل کو تیار کرنے پر بھی ستائش کی
آئی آر سی ٹی سی کو گاہک کی ضرورتوں پر توجہ دینا چاہئے اور ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے: پیوش گوئل
کھانے پینے کا سامان، رٹایرنگ رومز اور ہوٹلز کی بکنگ براہ راست ٹکٹوں کے ساتھ کی جاسکتی ہے اور ان سبھی کی بکنگس کو مربوط کیا گیا ہے
یوزر اکاؤنٹس پیج پر ری فنڈ کی جانکاری کی صورتحال آسانی سے چیک کی جاسکتی ہے
مستقل یا پسندیدہ سفرموجودہ تفصیلات حاصل کرکے خودبخود آسانی سے بُک کیے جاسکتے ہیں
مسافروں کے وقت کو بچانے کے لیے ایک پیج پرمعلومات ڈال کر ٹرین کی سرچ (تلاش) اور انتخاب کو آسان کیا گیا ہے
سبھی معلومات ایک پیج پر
Posted On:
31 DEC 2020 1:53PM by PIB Delhi
نئی دہلی:31دسمبر، 2020:وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ‘‘ڈیجیٹل انڈیا’’ کے وِژن کو اپناتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے اپنی ای۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ www.irctc.co.in اور آر آئی سی ٹی سی ریل کنیکٹ موبائل ایپ کو اپ گریڈ اور اسے نئی جہت دی ہے جو ریلوے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ کے لئے استعمال ہوتی ہیں۔
ریلوے اور کامرس وصنعت اور صارفین کے اُمور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یعنی 31دسمبر 2020 کو اپ گریڈڈ ای۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ اور ایپ کاآغاز کیا ہے۔ یہ تمام مسافروں کے لیے ریلوے کی طرف سے نئے سال کا ایک تحفہ ہوگا۔ کھانے پینے کا سامان، ریٹائرنگ رومس اور ہوٹلوں کی بکنگ کو ویب سائٹ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور مسافر براہ راست ٹکٹوں کے ساتھ بکنگ کرسکتے ہیں۔ مسافر یوزر اکاؤنٹ پیج پر اپنے ری فنڈ کی جانکاری کی صورتحال کو چیک کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ خصوصیت آسانی سے قابل رسائی نہیں تھی۔ ایک پیج پر معلومات ڈال کر ٹرین کی سرچ اور سلیکشن کو آسان کردیا گیا ہے تاکہ مسافروں کا وقت بچ سکے اور بکنگ کے تجربے میں اضافہ ہوسکے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے ملک کی خدمت کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے اور ریل سفر کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے اپنی خدمات میں اضافے کے لیے لگاتار کام کررہا ہے۔ آن لائن ریلوے ٹکٹوں کی بکنگ کے لیے اپ گریڈڈ ای۔ٹکٹنگ پلیٹ فارم مسافروں کی سہولت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی آر سی ٹی سی کو ویب سائٹ کو لگاتار بہتر بنانے کے لئے کام کرتے رہنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ وزیراعظم کے وِژن اور ڈیجیٹل انڈیا مشن کے مطابق ریلوے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
انڈین ریلوے ٹکٹ کی بکنگ کے لئے ای۔ ٹکٹنگ سروسز 2014 میں اگلی جنریشن ای ٹکٹنگ سسٹم کاآغاز کیا گیا تھا۔ تاکہ آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے بے روک ٹوک ای۔ ٹکٹنگ سروسز ہائر بکنگ لوڈس اور بہتر یوزر انٹرفیس فراہم کیا جاسکے۔ اپ گریڈڈ ای۔ ٹکٹنگ ویب سائٹ اینڈ ایپ ریل یوزرس (استعمال کرنے والوں) کو تجربے اور خدمات کی اگلی سطح فراہم کرے گا۔
اپ گریڈڈ ویب سائٹ اور نیو ایپ کا آغاز کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کورونا سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے خلاف فتح کن لڑائی کو یقینی بنانے میں ریل پریوار کے تعاون کی ستائش کی۔ انہوں نے ریلوے کے مستقبل کو بنانے کی بھی تعریف کی اور اس سمت میں آئی آر سی ٹی سی کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آئی آر سی ٹی سی کو گاہک کی ضرورتوں پر توجہ دینا چاہئے اور ویب سائٹ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کام کرناچاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کھانے پینے کا سامان، رٹائرنگ روم اور ہوٹلز کی بکنگ کو براہ راست ٹکٹوں کے ساتھ کی جاسکتی ہے اور ان سبھی کی بکنگوں کو مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوزر اکاؤنٹس پیج پر ری فنڈ کی جانکاری کی صورتحال آسانی سے چیک کی جاسکتی ہے۔
م ن۔ح ا۔ ع ن
U NO:8577
(Release ID: 1685377)
Visitor Counter : 269