وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نریندر مودی نیو بھاؤپور –نیو کھورجہ سیکشن اور ایسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور آپریشن کنٹرول سینٹر کا 29 دسمبر کو افتتاح کریں گے

Posted On: 27 DEC 2020 3:52PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 29دسمبر 2020ء کو دن کے گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مشرقی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریوڈور (ای  ڈی ایف سی) کے  نیو بھاؤپور-نیو کھورجہ  سیکشن کا افتتاح کریں گے۔اس پروگرام کے دوران وزیر اعظم پریاگ راج میں ای ڈی ایف سی کے آپریشن کنٹرول سینٹر کا بھی افتتاح کریں گے۔اترپردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ  اور مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔

ای ڈی ایف سی کا 351کلو میٹر لمبا نیا بھاؤپور –نیو کھورجہ سیکشن اترپردیش میں واقع ہے اور اسے 5750کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا گیا ہے۔یہ سیکشن مقامی صنعتوں جیسے المونیم صنعت(کانپور دیہات ضلع کا پکھریان علاقہ )، ڈیری سیکٹر(اوریہ ضلع) ، کپڑا پروڈکشن؍ بلاک پرنٹنگ (اٹاوا ضلع )، کانچ کے سامان کی صنعت (فیروزہ آباد ضلع)، مٹی کے برتن  کی تیاری؍بلاک پرنٹننگ(بلندشہر ضلع کا کھورجہ)، ہینگ کی پیداوار (ہاتھ رس ضلع) اور تالے اور ہارڈویئر علی گڑھ ضلع کے لئے نئے مواقع کھولے گا۔ یہ سیکشن موجودہ کانپور –دہلی مین لائن سے بھی بھیڑ بھاڑ کم کردے گا اور بھارتی ریلوے کو تیز ٹرین چلانے میں اہل بنائے گا۔

پریاگ راج میں ایک جدید آپریشن کنٹرول سینٹر (او  سی سی)، ای ڈی ایف سی کے پورے روٹ کے لئے کمان سینٹر کی شکل میں کام کرے گا۔ جدید انٹیریئرز  ایرگونومک ڈیزائن اور جدید علم صوت کے ساتھ او سی سی عالمی سطح پر اپنے طرح کا سب سے بڑا اسٹرکچر میں سے ایک ہے۔ یہ عمارت ماحول دوست ہے اور آب و ہوا کے مطابق ہے اور اسے سُو گمیہ بھارت ابھیان کے مطابق بنایا گیا ہے۔

ایسٹرن ڈیڈکیٹڈ فریٹ کوریڈور(ای ڈی ایف سی) کے بارے میں:

ای ڈی ایف سی (1856 روٹ کلومیٹر)لدھیانیہ(پنجاب)کے پاس سہنوال سے شروع ہوتا ہے اور پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں سے گزر کر مغربی بنگال کے دنکنی میں ختم ہوتا ہے۔اس کی تعمیر کا کام ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ(ڈی ایف سی سی آئی ایل) کے ذریعے کیا جارہا ہے، جسے ڈیڈیکٹیڈ فریٹ کوریڈور کی تعمیر اور آپریشن کے لئے ایک خصوصی اسکیم وہیکل کی شکل میں قائم کیا گیا ہے۔ ڈی ایف سی سی آئی ایل مغربی ڈیڈیکٹیڈ فریٹ کوریڈور(1504 روٹ کلومیٹر)کی تعمیر بھی کررہا ہے، جو اترپردیش کے دادری کو ممبئی جواہر لال نہر و پورٹ سے جوڑتا ہے اور اترپردیش، ہریانہ، راجستھان، گجرات اور مہاراشٹر سے گزرے گا۔

 

*****

 

م ن۔ح ا۔ ن ع

U NO: 8464



(Release ID: 1684055) Visitor Counter : 98