سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

وزیراعظم انڈیاانٹرنیشنل سائنس میلہ -2020کاافتتاح کریں گے


نائب صدرجمہوریہ 25دسمبر ، 2020کو آئی آئی ایس ایف 2020 کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے

‘‘سائنس دانوں نے ثابت کیاہے اورآگے بھی ثابت کریں گے کہ وہ کسی بھی ابھرتے ہوئے چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں’’ ڈاکٹرہرش وردھن
سال 2020کو صحیح معنوں سائنس اورسائنس دانو ں کا سال کہاجاسکتاہے –ڈاکٹرہرش وردھن

آئی آئی ایس ایف -2020کے تحت 5زمروں میں گنیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کی جائے گی

ہندوستانی بین الاقوامی سائنس میلہ ( آئی آئی ایس ایف ) کے چھٹے ایڈیشن کے انعقاد کی تیاری تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔اس سال کے اس شاندارسائنسی میلے کا آغاز 22دسمبر کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے افتتاحی خطاب سے ہوگا-آئی آئی ایس ایف 2020کی شروعات سال 2015سے ہوئی تھی –کووڈ وباء کو ذہن میں رکھتے ہوئے اس بار اس کا انعقاد آن لائن کیاجارہاہے –ورچوئل ذرائع سے منعقد کیاجانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا سائنسی میلہ ہونے جارہاہے

Posted On: 21 DEC 2020 6:12PM by PIB Delhi

یہ بات مرکزی وزیربرائے سائنس وٹکنالوجی ارضی سائنس اور صحت وخاندانی فلاح وبہبود جناب ڈاکٹرہرش وردھن نے آج کہی ۔ وہ آئی آئی ایس ایف 2020کی ابتداسے قبل منعقد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انھوں نے میڈیا کو بتایاکہ میلے کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندرمودی کریں گے ۔ نائب صدرجمہوریہ جناب وینکیانائیڈو25دسمبر ، 2020کو میلے کے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004LQ9T.jpg

ڈاکٹرہرش وردھن نے وضاحت کی کہ سائنس اورسائنس دانوں میں ہرچیلنج کا ڈٹ کرمقابلہ کیاہے اوریہ بھی بتایاکہ کووڈ -19وباء کے دوران انھوں نے کیا کچھ کیاہے ۔انھوں نے کہاکہ ہندوستانی سائنسدانوں میں اس موقع پر بہت تھوڑے وقت میں بڑی تعداد میں مصنوعات جیسے سینی ٹائزر ، فیس مارکس ، پی پی ای کٹس سے لے کر وینٹی لیٹرتک تیارکیں اور کووڈ -19سےنمٹنے کے لئے  نئی دواؤں اورویکسین  تیارکیں۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے کہاکہ ملک میں سائنس کے شعبے میں قابل تحسین پیش رفت ہوئی ہے اوراس لئے یہ سوچا گیاکہ ایک وسیع پیمانے پرلوگوں کو ملک میں سائنس کی ترقی اورحصولیابیوں کے بارے میں جاننا چاہیئے تاکہ وہ اس پرفخرکرسکیں ۔ اسی خیال کے ساتھ ہی 2015میں یہ طے پایاتھا کہ ملک میں بین الاقوامی سائنسی میلہ ہرسال منعقد کیاجاناچاہیئے جس میں سبھی لوگ حصہ لے سکیں اورسائنس لطف بھی لے سکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0050P2T.jpg

موجودہ کووڈ وباء کی نئی شکل کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر مرکزی وزیرنے یقین دہانی کرائی کہ ملک کے سائنس دانوں نے ہمیشہ یہ
ثابت کیاہے اورآگے بھی کرتے رہیں گے کہ وہ کسی بھی نئے ابھرتے چیلنج کا سامنا کرسکتے ہیں ۔ انھوں نے کہا ‘‘ صحت سے جڑے ایشوز اب ایک عوامی تحریک لے چکے ہیں اوراب ملک کے عوام مناسب احتیاط برتنے اورایسی صورت حال میں مناسب رویہ اختیارکرکے خود کو محفوظ رکھنے کے تعلق بیدارہوچکے ہیں ۔ ’’

ڈاکٹرہرش وردھن نے کہا کہ آئی آئی ایس ایف ایک سالانہ پروگرام ہے ۔یہ حکومت ہند کی پہل پرمحکمہ سائنس اورتکنالوجی ڈی بی ٹی ، وزارت خارجہ اور سی ایس آئی آروہ وگیان بھارتی ( وی آئی بی ایچ اے ) کے مشترکہ تعاون سے اوربڑی تعداد میں دوسرے اداروں کے تعاون سے منعقد کیاجاتاہے۔ اس سال آئی آئی ایس ایف 2020کاآغاز عالمی شہرت کے حامل ریاضی کے ماہر سری نواس رامانوجن کے یوم پیدائش کے موقع پر22دسمبر ، 2020سے ہورہاہے ۔ اس کااختتام 25دسمبر ، 2020کو ہندوستان کے سابق وزیراعظم جناب اٹل بہاری واجپئی کے یوم پیدائش پرہوگا۔ انھوں نے کہاکہ یہ سائنسی میلہ ایک سائنسی تحریک بن چکاہے جس کا مقصد ملک کے عوام اورنوجوانوں کے درمیان سائنس کے تئیں بیداری اوردلچسپی پیداکرناہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سال کے میلے کا موضوع، ‘‘خودانحصاربھارت اور دنیا کی فلاح کے لئے سائنس ’’سائنس ہے جو خودانحصاربھارت کی مہم کے نشانے کو پوراکرنے کے لئے سائنس دانوں اورتکنیکی کوششوں کے تعاون کوظاہرکرےگا۔ اس سائنسی میلے میں بڑی تعداد میں طلباء ، اساتذہ ، سائنسداں ، تحقیق کار، صنعت کاراورکاریگرحصہ لےرہے ہیں ۔

ڈاکٹرہرش وردھن نے بتایاکہ ورچوئل پلیٹ فارم میں نئے راستے کھولے ہیں جہاں ملک وہ بیرون ملک کے سائنس داں ، نوجوان اورعام لوگ آئی آئی ایس ایف -2020کے اس عظیم الشان میلے کا لطف لے سکتے ہیں اوراس میں حصہ بھی ۔ انھوں نے اس سے قبل منعقد کئے جاچکے آئی آئی ایس ایف کی کامیابی کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ کووڈ وباکے باوجودآئی آئی ایس ایف -2020لوگوں کی شراکت داری اور نئے پروگراموں کے ذریعہ نئے ریکارڈ بناسکتاہے اس کے ذریعہ ہم مستقبل کے ایسے پروگرام میں ورچوئل پلیٹ فارم کو جوڑنے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں ۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ کہ سال 2020کو صحیح معنوں میں ‘‘سائنس اور سائنسدانوں کا سال ’’ کہاجاسکتاہے ۔

اپنی استقبالیہ تقریب میں سی ایس آئی آرکے ڈائرکٹرڈاکٹرشیکھرسی مانڈے اور ڈی ایس آئی آرکے سکریٹری نے آئی آئی ایس ایف -2020کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے کہاکہ اس عظیم الشان سائنسی میلے کے لئے اب تک ایک لاکھ سے زائد لوگ اپنااندراج کراچکے ہیں ۔ اتنی بڑی تعد اد میں لوگوں کی حصہ داری سے ہم بہت پرحوصلہ ہیں ۔ یہ اس بات کا اظہارہے کہ لوگ سائنسی میلے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آئی آئی ایس ایف سائنس کو سماج کے بیچ لے جانے کے ایک اہم پلیٹ فارم کی شکل میں ابھراہے ۔

آئی آئی ایس ایف -2020کی منتظم نوڈل تنظیم سی ایس آئی آر-این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس کی چیف کوآرڈینٹراور ڈائرکٹرڈاکٹررجنا اگروال نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا‘‘ ورچوئل پلیٹ فارم لوگو ں کو ملک کے دوردراز علاقوں سے بھی جوڑنے میں مدد کرے گا۔ یہ ایک انوکھا پروگرام ہے جو سماج کو سائنس سے جوڑتاہے ۔ اس میلے میں 41الگ الگ پروگرام ہوں گے ۔ اس باران میں 13نئے پروگرام بھی شامل کئے گئے ہیں اورسماج کے ہرفرقے کواس میلے کے ذریعہ روشناس کرانے کی کوشش کی جائے گی ۔’’

انھوں نے میڈیا کو بتایاکہ گنیز ورلڈ ریکارڈس کی کوشش کرنااس بار آئی آئی ایس ایف کی ایک انوکھی پہل ہے اس سال ہم 5زمروں میں گنیز ریکارڈ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ڈاکٹراگروال نے بتایاکہ آئی آئی ایس ایف -2020کا انعقاد 9مختلف شعبوں جیسے عام لوگوں کے لئے سائنس ، طلباء ، صنعتوں اور ایم ایس ایم ای کے لئے سائنس، زراعت اور دیہی ترقی کے لئے سائنس ،مجموعی ترقی ، سائنس اورآرٹ ، قومی اوربین الاقوامی رابطہ اورمسلسل فروغ شامل ہیں ۔

وگیان بھارتی ( وبھا) کے قومی آرگنائزنگ سکریٹری جناب جینت سہسربدھے نے کہاکہ اس بارنئے پروگراموں کی تیاری کا فی غوروخوض کے بعد کی گئی ہے جو نہ صرف ایس ٹی آئی کی نئی پہل کوآگے لائیں گے بلکہ انھیں سائنس ، فلسفہ آرٹ اور تعلیم سے جوڑنے کا بھی کام کریں گے ۔اس طرح کے انعقاد سے میلے کی اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔ کیونکہ اس سے ہمارے ویدوں اور اپنشدوں میں موجود ہندوستانی سائنس کی عظیم روایت اجاگرہوتی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام سے عظیم سائنسی تحقیقوں اور تکنیکی حصولیابیوں کے بارے میں بیداری لاکر قدیم ہندوستان کی ایک طاقت رہی سائنس کو آگے بڑھانے کا تجسس پیداکیاجاسکے گا۔

اس موقع پر ارضی سائنس کے سکریٹری ڈاکٹرمادھون ین راجیون ، ڈی بی ٹی کی سکریٹری ڈاکٹررینوسروپ ڈی ایف ٹی کے سائنس داں ڈاکٹرسنجیو ورشنے اوردوسرے سائنسداں موجودتھے ۔ پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائرکٹرجنرل جناب کل دیپ دھتوالیا نے آئی آئی ایس ایف -2020کے بارے میں بیداری پیداکرنے کے لئے ملک بھرمیں پی آئی بی کے ذریعہ کئے گئے مختلف آوٹ ریچ پروگراموں کی جانکاری دی اوریہ بھی بتایاکہ پی آئی بی نے آئی  آئی ایس ایف -2020کی معلومات دینے کے لئے اپنی ویب سائٹ پرایک مائکروسائٹ بھی بنائی ہے ۔

آئی آئی  ایس ایف -2020کونسل آف سائنٹفک اینڈانڈسٹریل ریسرچ ( سی ایس آئی آر) محکمہ سائنس وتکنالوجی ( ڈی ایس ٹی ) ، ارضیات سائنس کی وزارت محکمہ بائیوٹکنالوجی ( ڈی بی ٹی ) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ( آئی سی ایم آروجننا بھارتی کے تعاون سے منعقد ہورہاہے ۔ اس سال سائنسی میلہ کے انعقاد کی نوڈل ایجنسی نئی دہلی میں واقع سی ایس آئی آر۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ، تکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز ( این آئی ایس ٹی اے ڈی ایس ) نئی دہلی ہیں ۔

***************

م ن ۔ج ق۔ع آ

U-8304



(Release ID: 1682608) Visitor Counter : 191