صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ، گھٹ کر 3.05 لاکھ ہوئی
پچھلے 21 دنوں سے مسلسل یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 40000 سے کم
ملک میں 10 ریاستوں / یو ٹی میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 66 فی صد
Posted On:
20 DEC 2020 11:28AM by PIB Delhi
نئی لّی ، 20 دسمبر/ بھارت میں زیر علاج مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے ۔ آج زیر علاج مریضوں کی تعداد گھٹ کر 3.05 لاکھ (305344 ) ہو گئی ہے ۔
یومیہ نئے مریضوں کی تعداد میں کمی اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے رجحان کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی کل تعداد میں کمی کو یقینی بنایا جا سکا ہے ۔
بھارت میں کل مریضوں کی تعداد کا صرف 3.04 فی صد مریض زیر علاج ہیں ۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صحت یاب ہوئے مریضوں کی تعداد 29690 ہے ۔ اس طرح زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 3407 کی کمی آئی ہے ۔
ملک میں کل مریضوں کی تعداد کا 66 فی صد حصہ 10 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ہے ۔
پچھلے 24 گھنٹے میں نئے مریضوں کی تعداد 26624 رہی ۔ یومیہ نئے مریضوں کی تعداد پچھلے 21 دن سے مسلسل 4000 سے کم رہی ہے ۔
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 96 لاکھ کے قریب ( 9580402 ) پہنچ گئی ہے ۔
صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد اور نئے مریضوں کی تعداد کے فرق سے صحت یابی کی شرح آج بڑھ کر 95.51 فی صد ہو گئی ہے ۔
نئے صحت یاب ہونے والے مریضوں میں 74.68 فی صد کا تعلق 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔
کیرالہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ 4749 مریضوں کی صحت یابی درج کی گئی ہے ، جب کہ مہاراشٹر میں 3119 اور مغربی بنگال میں 2717 افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔
نئے مریضوں کی کل تعداد کا 76.62 فی صد کا تعلق 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہے ۔
کیرالہ میں نئے مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد 6293 درج کی گئی ہے ، جس کے بعد مہاراشٹر میں 3940 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 341 اموات کی خبر ہے ۔
نئی اموات کے 81.23 فی صد کا تعلق 10 ریاستوں / یو ٹی سے ہے ۔
مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اموات ( 74 ) درج کی گئی ہیں ، جب کہ مغربی بنگال میں 43 اور دلّی میں 32 افراد کی موت درج کی گئی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( م ن ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 8254
(Release ID: 1682164)
Visitor Counter : 163
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam