وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے گرودوارہ رکاب گنج کا دورہ کیا ، گرو تیغ بہادر کو خراج عقیدت پیش کیا

Posted On: 20 DEC 2020 10:12AM by PIB Delhi

نئی دہلی،20؍ دسمبر ،        وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں گرودوارہ رکاب گنج کا دورہ کیا اور گرو تیغ بہادر کو ان کی عظیم قربانی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم نے کہا’’آج صبح میں نے تاریخی گرودوارہ رکاب گنج صاحب میں پراتھنا کی، جہاں شری  گرو تیغ بہادر جی کے مقدس   جسد خاکی کی  تدفین عمل میں آئی تھی۔ میں نے خود کو بڑا فیض یافتہ محسوس کیا۔ میں دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کی طرح  شری گرو تیغ بہادر جی کی رحمدلی سے خود کو بہت زیادہ فیض یافتہ محسوس کرتا ہوں۔

یہ گرو صاحبان کی خصوصی کرپا ہے کہ ہم اپنی حکومت کی مدت کے دوران شری گرو تیغ بہادر جی کے 400ویں پرکاش پرو کا خصوصی موقع پائیں گے۔

ہمیں اس مقدس موقع کو تاریخی طور پر منانا چاہیے اور شری گرو تیغ بہادر جی کے آدرشوں کا پرچار کرنا چاہیے‘‘۔

***************

م ن۔ اج ۔ ر ا   

U:8244



(Release ID: 1682151) Visitor Counter : 153