وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے جناب رودّم نرسمہا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 15 DEC 2020 9:55AM by PIB Delhi

نئی دلی،15؍ دسمبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جناب رودّم نرسمہا کے انتقال پر  گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ ‘‘ جناب رودّم نرسمہا  معلومات اور علم کی ہندوستانی روایت  کے علمبردار تھے۔ وہ ایک غیر معمولی سائنس داں تھے اور  ہندوستان کی ترقی کےلئے سائنس کی طاقت اور اختراع کے تعلق سے ہمیشہ سرگرم عمل رہتے تھے۔ ان کے انتقال سے میں گہرے دکھ میں ہوں۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔’’

 

*************

 

 

 

( م ن ۔ج ق۔  ک ا(

U. No. 8087

 

 


(Release ID: 1680698) Visitor Counter : 148