صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ہندوستان میں فعال معاملوں کی تعداد کم ہوکر 3.62 فیصد پر پہنچی


مجموعی طور پر متاثرہ مریضوں کے صحت یاب ہونے والے معاملوں کی تعداد 90 لاکھ سے زیادہ ہوئی

ہندوستان نے گذشتہ 7 دنوں میں فی کروڑ آبادی پر یومیہ معاملوں اور روزانہ مرنے والوں کی تعداد سب سے کم سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ درج کیا

Posted On: 13 DEC 2020 10:52AM by PIB Delhi

پچھلے کچھ ہفتوں سے  ہندوستان میں فعال معاملوں میں مسلسل کمی کے جاری رجحان کے بعد فعال معاملوں کی تعداد  کم ہوکر  3.62 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

 پچھلے 24 گھنٹوں میں ہندوستان میں یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے  صحتیاب ہوئے مریضوں کی زیادہ  تعداد درج کی گئی ہے۔ ملک بھر میں روزانہ فعال  معاملوں کی تعداد میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور  فی الحال ملک میں فعال معاملوں کی تعداد  کل 356546 ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 30254 کووڈ معاملات درج کئے گئے جبکہ 33136 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے پچھلے 24 گھنٹوں میں مجموعی متاثرہ معاملوں کی تعداد میں 3273 کی کمی ہوئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UH7Y.jpg

پچھلے  سات دنوں میں دنیا  کے(158) ممالک میں فی ملین آبادی کے معاملے میں ہندوستان میں سب سے کم معاملے درج ہوئے ہیں، یہ تعداد مغربی نصف کرہ ٔ ارض کے بہت سے ممالک کی مقابلے کافی کم ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002IMPI.jpg

مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد آج 9357464 ہوگئی ہے۔  صحتیاب ہونے والے مریض اور فعال معاملوں کے درمیان فرق  میں مسلسل  اضافہ درج ہورہا ہے۔ آج یہ بڑھ کر 90 لاکھ  (9000918) سے زیادہ ہوگیا ہے، ،جبکہ نئے معاملوں  کے مقابلے صحتیابی کے زیادہ معاملے ہونے سے صحتیابی کی شرح میں اضافہ ہوکر یہ 95 (94.93) فیصد ہوگئی ہے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003BNBS.jpg

صحتیابی کے معاملوں میں 75.23 فیصد 10 ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے ہیں۔

کیرالہ میں  کووڈ سےسب سے زیادہ 5949 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3949 رہی ۔ جبکہ دہلی میں یومیہ اعتبار سے 3191 صحتیابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004BHNA.jpg

نئے معاملوں میں 75.71 فیصد معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں درج کئے گئے۔

پچھلے 24 گھنٹوں میں کیرل میں سب سے زیادہ 5949 یومیہ  نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے بعد مہاراشٹر میں 4259 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ مغربی بنگال میں  2710 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005BOI5.jpg

پچھلے 24 گھنٹوں میں 391 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔  77.78 فیصد اموات کے نئے معاملے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ہیں۔ مہاراشٹر میں 79.28 فیصد کے ساتھ 80 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دہلی اور مغربی بنگال میں بالترتیب 47 اور 44 اموات درج ہوئی ہیں۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006F9SL.jpg

بین الاقوامی سطح پر  موازنہ کیا جائے تو ہندوستان میں پچھلے سات دنوں میں (2) فی  کروڑ آبادی پراموات کے نئے معاملوں میں سب سے کم معاملے درج ہوئے۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007S9LB.jpg

*****

م ن۔ ن ر (13.12.20)

U NO:8048

 



(Release ID: 1680472) Visitor Counter : 140